ممبئی:28؍فروری
(اے ایم این ایس)
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اکثر اپنی ٹویٹس اور پوسٹس کو لے کر بحث میں رہتے ہیں۔ بگ بی اپنی زندگی سے جڑی ہر چیز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ فلموں کی کہانیاں ہوں یا اپنے کام کے بارے میں، وہ اپنے مداحوں کو ہر اپ ڈیٹ دیتے ہیں۔ دریں اثنا، اداکار نے ایسا ٹویٹ کیا ہے، جس کی وجہ سے مداح پریشان ہو گئے ہیں۔
دراصل، امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر لکھا،دل کی دھڑکن .. فکر مند .. اور اُمید۔ یہ ٹوئٹ بگ بی نے رات گئے ٹویٹ کیا جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہونے لگا۔
T 4205 – heart pumping .. concerned .. and the hope ..🙏❤️
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) February 27, 2022
اس پر صارفین اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک میڈیا صارف نے لکھا، آپ کی جلد صحت یابی کی دعا۔ ایک اور نے لکھا کہ جناب آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے نہ؟ کئی صارفین نے لکھا، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے
غور طلب ہے کہ کچھ دن پہلے امیتابھ بچن کی فلم ‘جھنڈ’ کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا۔ فلم 4 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کا ٹریلر زبردست ہے اور شائقین اس کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ فلم میں بگ بی ایک ریٹائرڈ اسپورٹس ٹیچر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایات مراٹھی ہدایت کار ناگراج منجولے نے دی ہیں
