ریٹائرڈ پرو فیسر انورخان سکریٹری برائے ہائیر ایجوکیشن آئیٹا تلنگانہ مقرر

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:یکم؍ ا گسٹ
(زین نیوز)
آئیٹا تلنگانہ کے ریاستی سیکریٹری محمد اصغر حسین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایاکہ ریاستی صدر محمد یقین الدین صاحب نےریٹائرڈ پرو فیسر انور خان صاحب کو سکریٹری برائے ہائیر ایجوکیشن آئیٹا تلنگانہ مقرر کیا ہے

انشا اللہ محترم کی خدمات کے عوض آئیٹا کو اعلیٰ تعلیمی اداروں نیز یونیورسٹیوں میں اپنی شاخیں قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔اور ریٹائرڈ پرو فیسر انور خان کی خدمات اسے استفاد ہ کرتے ہوئے تنظیم کو مزید مضبوط و مستحکم بنایا جائیگا۔

توقع ہے کہ موصوف آئیٹا کے کاز کو آگے بڑھانے میں اپنا سرگرم رول ادا کریں گے ۔تنظیم کی جانب سے انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ بخوبی نبھائیں گے۔

پروفیسر انور خان صاحب کو سکریٹری برائے ہائیر ایجوکیشن آئیٹا تلنگانہ مقررکیے جانے پر آئیٹا کے ذمہ داران محمدیقین الدین‘ محمد عبدالحسین‘ محمد عبدالکریم‘ محمد معین الدین‘ سید اظہر الدین‘ محمد نصیرالدین‘ سید عارف‘ خواجہ غیاث الدین‘ نذیر احمد ‘ محمد علی سہیل‘ میر ممتاز علی‘ محمد عبدالمجیب‘ اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار تشکر کیا