زرعی اصلاحات کے قوانین کے بارے میں اپوزیشن پارٹیاں گمراہ کررہی ہیں

تازہ خبر قومی

نئی دہلی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں سے معاملات اور حقائق کی بنیاد پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ مسٹر مودی نے پردھان منتری کرشی سمان ندھی یوجنا کے تحت نو کروڑ سے زائد کسانوں کے بینک کھاتوں میں 18 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جاری کرنے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کسانوں کو مخاطب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ اس سے قبل کئی پارٹیاں زرعی اصلاحات کے قوانین کے حق میں تھیں لیکن آج وہ اس سے پیچھے ہٹ گئیں اور سیاسی وجوہات کی بنا پر کسانوں کو گمراہ کررہی ہیں۔ وزیر آعظم مودی نےکہاکہ حکومت کسانوں کی ترقی کے تئیں وقف ہے، ا۔ نئے زرعی قوانین کے بعد بھی ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے اور فصلوں کی ریکارڈ خریداری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں کے کسان وزیر اعظم کسان یوجنا کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اور اس یوجنا سے ایک خود کفیل ہندوستان کی تعمیر ہوگی۔وزیر آعظم نریندری مودی نے کہا کہ حکومت کو جمہوریت پر پختہ اعتماد ہے اور نئے زرعی قوانین کو حقائق کی بنیاد پر پرکھا جاسکتا ہے۔پہلے کسان کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت کی مانگ کر رہے تھے لیکن اب وہ تشدد کے ملزموں کو جیل سے رہا کرنے اور ٹول ٹیکس کی مخالفت کرنے میں مصروف ہیں ۔ حکومت ان لوگوں سے بھی بات کرنا چاہتی ہے جو جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے اور جو لوگ غلط الزامات عائد کرتے ہیںاورجمہوری نظام میں عوام سے مسترد کیے گئے لوگ کچھ کسانوں کو گمراہ کرکے بات چیت نہیں ہونے دے رہے ہیںصرف اور صرف مغربی بنگال میں سیاسی وجوہات کی وجہ سے کسانوں کو اس سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ زرعی اصلاحات کے قوانین کے بارے میں اپوزیشن پارٹیاں گمراہی پھیلا رہی ہے۔