قاسمی جنتری منظرِ عام پر

بین الریاستی مذہبی

کریم نگر ڈسمبر 25
صفا بیت المال شاخ کریم نگر پر قاسمی جنتری (بیاد گارحضرت مولانا برکت اللہ خان صاحب قاسمی رحمہ اللہ علیہ) کابروز جمعہ بعد نمازِ مغرب دفتر میں رسم اجراء عمل میں آیا۔الحمدللہ گزشتہ چار سال سے یہ جنتری شائع ہورہی ہے جس میں حضرت مولانا برکت اللہ خان صاحب قاسمی رحمہ اللہ کے مختصر حالاتِ زندگی اور اکابرین کے تاثرات ہیں نیز شہر اور اطراف کے علماء وحفاظ اور تنظیموں کے فون نمبرات ہیں۔اس موقع پر حضرت حافظ محمد معظم حسین صاحب فیضی مدظلہ ناظم مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم،محترم حافظ محمد وسیم الدین صاحب مدظلہ معتمد جمعیہ الحفاظ کریم نگر ، محترم حافظ عبدالحکیم خان صاحب نائب صدر صفا بیت المال کریم نگر،حافظ سید افضل صاحب مرتب جنتری،مفتی محمد صادق حسین قاسمی اور دیگر موجود تھے۔