گھروں پر دھائوے ۔عملیات اورجادو ٹونا میں استعمال کی جانیوالی اشیاء ضبط
ضلع ایس پی مسز سندھو شرما کا سخت انتباہ
جگتیال :27؍فروری
(عمران زین)
تو ہم پرست بھولے بھالے مردوخواتین نام نہاد خود ساختہ‘ عاملوں اور دھوکہ باز جادوٹونا کرنے والوں کے چکر میں معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں ۔اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں جادو کرنے کے شبہ میں ایک دوسرے پر قاتلانے حملے بھی کیے جارہے ہیں ۔
غلط عقائد اور توہم پرستی اور فرسودہ رسومات کے تعلق سے ترقی پسند تنظیموں نے پچھلے عرصہ میں عوام کی تو ہم پرستی کوختم کرنے اور دھوکہ باز عاملوں اور جادوگروں کی شیطانی حرکتوں اور معصوم مردوخواتین سے روپے بٹورنے والوں کی کارستانیوں کے بارے میں خدمات انجام دی تھیں لیکن تو ہم پرست عوام دیہی علاقوں سے لے کر پڑھے لکھے حلقوں میں بھی جادوٹونے اور بلاؤں سے چھٹکارا پانے کے لیے عاملوں کے پاس جاتے ہیں۔

اسی طرح بیمار ہونے اور صحت یاب نہ ہونے کی صورت میں بھی دشمنوں کی طرف سے ان پر جادو کرنے کا شبہ کیا جا تا ہے اور ڈاکٹروں کے بجاۓ عاملوں کے پاس رجوع وہتے ہیں ۔ضلع جگتیال میں جادو ٹونا کے شبہ میں گذشتہ کچھ دنوںمیں کئی ایک قاتل کی وارداتیں پیش آئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران بھی پریشان ہیں ۔
تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال میں حالیہ دنوں جگتیال کے ٹی آر نگر میں جادو کے شبہ میں باپ اور اسکے دو بیٹوں کو مہلک ہتھاروں سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔ اسکے بعد رائیکل منڈل کے موضع جگناتھ پور میں جادو ٹونا کرنے والے 8؍افراد انتباہ دیتے ہوئے فلگسی آویزاں کی گئی تھی۔

جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر گاؤں میں جادو ٹونا کرنے والے اپنا طریقہ تبدیل نہیں کریں گے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنے پڑئیگا۔جس کے بعد موضع میں ہلچل مچ گئی تھی ۔تاہم ضلع پولیس کی جانب سے جادوٹو فرسودہ رسومات اور توہم پرستی کے خلافکلچرل ٹیموں کے ذریعہ دیہاتوں میں جادو ٹونا ‘ منتر کے تعلق سے شعور بیداری کے پروگراموں کے انعقاد لایا گیا۔
جگتیال میں گذشتہ دو دنوں سے نام نہاد عاملوں اور دھوکہ باز جادوٹونا کے خلاف ضلع پولیس کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے جگتیال پولیس نے ان
کو پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے کونسلنگ کی ہےاور آج جادو ٹونا عملیات کرنے والوں کے گھروں پر دھاوئے کرتے ہوئے ان میں استعمال ہونے والی چیزیں ضبط کرلیں۔

ضلع ایس پی جگتیال مسز سندھو شرما نے اپنے بیان میں کہاکہ دھوکہ باز عاملوں اور جادوگروں کی شیطانی حرکتوںسے معصوم مردوخواتین دھوکہ کی شکار ہورہی ہیں ۔
معصوم عوام کو علاج کے نام پر روپے بٹورنے والوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انھو ں نے حیر ت کی بات ہے کہاکہ سائنس و ٹکنالوجی کے دور میںلوگ توہم پرستی کی شکار ہیں اورکئی عاملوں کے پاس علاج کے لئے رجوع ہورہے ہیں۔
جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ حیرت انگیز طور پر کئی تعلیم یافتہ گھرانوں کے مردوخواتین عاملوں کے چکر میں پھنسے ہوۓ ہیں۔انھوں نے مشورہ دیا کہ توہم پرستی کا شکار نہ ہوںبیماری کا اسپتال جا کر علاج کروائیں۔یہ بھی کہاکہ ضلع جگتیال میںجادوٹونے فرسودہ رسومات اور توہم پرستی کے خلاف عوام کے شعور کو بیدار کر نے دیہاتوں میں کلچرل ٹیموں کے ذریعہ مہم چلائی جائیگی۔

علاج کے نام پر ٹھگنے والے نام نہاد عاملوں اور دھوکہ باز جادوٹونا گروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔انھوں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ کسی بھی عامل اور جادو گر کی جانب سے ہراساں کیا جاتا ہے تو وہ راست مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائیں
جگتیال ضلع کی ایس پی شریمتی سندھو شرما آئی پی ایس کے احکامات پر ضلع بھر میں‘ عملیات ‘ توہم پرستی ،جادو ٹانو‘ منتر اور بنامتی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئےپر پولیس نے بیک وقت مکانوں اور جگہوں پر چھاپے مار کراس میں استعمال کی جانیوالی اشیاء ضبط کرلی ۔متعلقہ افراد کو مقامی ایم آر او کےروبرو پیش کیا گیا جس کے بعد انھیں باؤنڈ اوور کیا گیا۔
