سابق سرپنچ نے گرام پنچایت کے دفتر کو مقفل کردیا

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:26؍مارچ
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل میں ٹاٹلاوائی موضع کے سابق سرپنچ نے بطور احتجاج گرام پنچایت کے دفتر کومقفل کردیا۔ اور دفتر کے بابداخلہ پر احتجاج منظم کرتے ہوئے بیٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاٹلاوائی کے سابق سرپنچ مہیش نے آج صبح گرام پنچایت دفتر پہنچا ادا شدنی بلس کی ادائیگی میں تاخیر پر احتجاج کرتے ہوئے دفتر کو مقفل کردیا ۔ مہیش کے مطابق جس وقت وہ سرپنچ تھا موضع میں وائی کنٹم دھام(ہندو کے شمشان گھاٹ ) کی تعمیر عمل میں لائی تھی

اور اسے دولاکھ روپئے بلس ادا شدنی ہیں تاہم عہدیداروں کی جانب سے بلس کی ادائیگی میں ٹال مٹول کی پالیسی اپنائی جارہی ہے گذشتہ دو سالوں سے بل کی ادائیگی کے لئے بار بار دفتر پھرایا جارہا ہے


جس سے تنگ آکر اس نے گرام پنچایت آفس کو تالا لگا دیا۔اس نے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ جب تک بلس کی ادائیگی نہیں ہوگی وہ گرام پنچایت کا تالا نہیں کھولے گا۔