حیدرآباد: 30؍جون
(زین نیوز)
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے حیدرآباد میں جمعرات کو ریل نیلائم میں کام کرنے والے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے چیف انجینئر پی آر سریش کو ایک ٹھیکیدار سے رشوت طلب کرنے اور لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
https://twitter.com/KP_Aashish/status/1542419266032480256
سی بی آئی نے اس سے قبل پی آر سریش چیف انجینئر/Con-VI/SClway کے خلاف بدھ کو اس الزام پر مقدمہ درج کیا تھا کہ اس نے اپل-جمی کنٹا ریلوے کے درمیان ایک ROB کی تعمیر کے معاہدے کی رقم بڑھانے کے لیے شکایت کنندہ سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔جس کے بعد اس نے سی بی آئی کے عہدیداروں سے ربط کرتے ہوئے شکایت درج کروائی تھی
سی بی آئی کےعہدیدارو ںنے جال بچھا کر اسے 5 لاکھ رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ 5 لاکھ حکام نے گرفتار عہدیدارکے گھر کی تلاشی شروع کر دی ہے۔ جمعرات کو بیورو کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اسے حیدرآباد کی مجاز عدالت میں جلد ہی پیش کیا جا ئیگا۔