دیوبند، 30؍ جون
(رضوان سلمانی)
اتر پردیش میں ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مریضوں کو صرف جنرک دوائیں تجویز کریں نہ کہ برانڈڈ۔ریاست کے میڈیکل اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے تمام ڈاکٹروں کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ دوا کے برانڈ کا نام نہیں لکھیں گے
محکمہ طبی اور صحت کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہسپتالوں میں دستیاب ادویات کی فہرست آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ حکم امت موہن پرساد، ایڈیشنل چیف سکریٹری، میڈیکل اینڈ ہیلتھ نے جاری کیا۔
ڈاکٹروں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ادویات نہ لکھیں جو مریضوں کو کسی بھی قیمت پر باہر سے خریدنی پڑیں گی۔ اس کے ذریعے جن اوشدھی کیندروں کو بہتر طریقے سے چلایا جائے گا۔
یوپی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر صحت، برجیش پاٹھک نے کہا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اگر ہسپتال میں دوا دستیاب نہ ہو اور ڈاکٹر باہر سے مریض کو دوائی تجویز کر رہا ہو تو وہ دوا کے برانڈ کا نام لکھنے کے بجائے سالٹ کا نام لکھے گا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی ڈاکٹر برانڈڈ دوائی لکھتے ہوئے پکڑا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل ڈاکٹروں کی جانب سے برانڈڈ دوائی تجویز کرنے کے حوالے سے کئی شکایات سامنے آئی ہیں جو اس فیصلے کے پیچھے ایک بڑی وجہ ہے اور جنرک ادویات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

اگر کوئی ڈاکٹر مہنگی دوائیاں لکھتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، گزشتہ کل ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے محکمہ صحت کو سخت ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی ڈاکٹر برانڈڈ دوائیاں پرچہ پر نہیں لکھیں گے بلکہ ڈاکٹروں کو جینرک دوائیاں ہی لکھنی ہوںگی اور ان کا سالٹ بھی لکھنا ہوگا۔
نائب وزیر اعلیٰ کے احکامات ملنے کے بعد محکمہ کے سکریٹری موہن پرشاد نے سبھی ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریضوں کو جینرک دوائیاں ہی لکھیں ، نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرآپ مہنگی دوائیاں لکھنے والے ڈاکٹر کی شکایت کرسکتے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سبھی سرکاری اسپتالوں کو مہیا کرائی گئی دوائیوں کی فہرست بھی دینی ہوگی ، اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کسی بھی قیمت پر مریضوں کو باہر سے دوائیاں نہیں لکھیں گے،
احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ہسپتالوں میں کوئی دوا نہیں ہے تو ڈاکٹر اس دوا کے برانڈ کا نام لکھنے کے بجائے اس کا سالٹ لکھیں گے تاکہ مریض سرکاری اسپتال کے میڈیکل اسٹوروں پر جاکر سالٹ کے مطابق جینرک دوائیں خرید سکیں۔ اس احکامات کو سختی سے نفاذ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔