حیدرآباد: 22؍جولائی
(زین نیوز)
یہ خبر انہتا ئی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ سدی پیٹ کی مشہور و معروف شخصیت سید حسین نور ی( المعروف سید صاحب) والد سید محی الدین (نواب صاحب ) زمیندار بادشاہ گوڑا تماپلی سر پنچ ‘سدی پیٹ کا آ ج ضلع کریم نگر کے جمی کنٹہ میں صبح کی اولین ساعتوں میں انتقا ل ہوگیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ علاج کے غرض سے آج صبح جمی کنٹہ پہنچے تھے جہاں ریلوئے اسٹیشن کے ٹریک پر اتفاقی طور پراپنا توازن کھودینے کی وجہ سے گر گئے جس کی وجہ سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں ،اور وہ انتقال کرگئے۔
واقعہ اطلا ع پر جمی کنٹہ پولیس نے پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی انجام دیتے ہوئےایک مقدمہ در ج رجسٹر ڈ کرلیا۔ میت کو آج سدی پیٹ منتقل کیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ عیدگاہ میدان پر رات 10 بجے ادا کی گئی۔تدفین عیدگاہ میدان سے متصل شاہ جان اللہ شاہ درگاہ سے قبرستان میں عمل میں آئی
مرحو م موصوف‘ ڈاکٹر سید زین العابدین زبیر’ پروفیسر امریکہ ‘اور ڈاکٹر صلاح الدین اسوسیٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بڑے بھائی تھے۔پسماندگان میں بیو ہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہے
سید حسین صاحب نے دینی علوم کو فروغ دینے میں اپنی ساری زندگی صرف کردی انہوں نے دارلعلوم انوار مصطفی کی سرپرستی میں لڑکیوں کےلیے علیحدہ جامعہ جبیبہ نسواں کی بنیاد ڈالی تاکہ لڑکیوں کےذریعے گود سے گور تک دینی علوم پروان چڑھائے۔
اسی اثناء میں سدی پیٹ کے علاوہ شہر کریم نگر و سرسلہ میں بھی سنیت کی داغ بیل ڈالی اور گجویل شریف میں درگاہ گیارہ شہیدوں کے نام سے موسوم کردہ مدرسہ گیارہ شہیداں کا قیام بھی عمل میں لایا۔
