حیدرآباد:22؍جولائی
(زین نیوز)
حیدرآباد کے چکداپلی پولیس اسٹیشن کے حدود باگ لنگم پلی میں فائرنگ سے کہرام مچ گیا۔شیوا ریڈی نامی ایک وکیل نے خود کو بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے متوفی کی شناخت شیوا ریڈی کے طور پر کی ہے جو پیشہ کے اعتبار سے وکیل تھے جنکا آبائی مقام کڑپہ بتایا گیا ہے
پولیس نے تصدیق کی کہ اس نے لائسنس یافتہ ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس وکیل کی خودکشی کی وجوہات کا تجزیہ کر رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا۔شیوا ریڈی خودکشی کی وجوہات پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے
واضح رہے کہ شیوا ریڈی جو پہلے ایئر فورس میں خدمات انجام دے چکے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد بطور وکیل پریکٹس کررہے ہیں۔ شیوا ریڈی نے چند سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی۔