سرکاری جگہوں پرقابض غرباء کیلئے فری ریگولرائزیشن کی سہولت‘ حکومت کا فیصلہ

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔11مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
حکومت تلنگانہ کی جانب سے ان غریب افراد کو عنقریب خوشخبری دی جائے گی جو سرکاری مقامات پر جھونپڑیوں میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ اس جگہ کا مالک بننے اور گھر بنانے کی جازت دی جائے گی اور عہدیدار اس کے لئے ضروری قواعد و ضوابط تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
اس عمل کے مکمل ہوتے ہی حکومت چند قواعد کے ساتھ اجازت دے گی۔حکومت تلنگانہ نے سرکاری مقامات پر جھونپڑیوںمیں زندگی بسر کرنے والے غریبوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مکینوں ‘ غریبوں کی زندگی میں روشنی لانے کے لئے حکومت ایک اسکیم کا آغاز کررہی ہے غریبوں کے گھروں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری اراضی پر 125مربع گز کا گھر بنانے والے غریبوں کو مفت ریگولرائزیشن فراہم کیا جائے گا۔
250 مربع گز کا گھر بنانے والوں کے لئے حکومت 50فیصد فیس عائد کرے گی۔ حکومت نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ 1000 مربع گز پر گھربنانے والوں کو مارکٹ ویلیو کا پچاس فیصد ادا کرنا ہوگا اور 1000مربع گز سے زائد ہونے کی صورت میں صدفیصد قیمت ادا کرنی ہوگی۔
حکومت نے سرکاری مقامات پر گھربنانے والے غریبوں کے لئے 31ڈسمبر 2014 کو جی او 58اور جی او 59جاری کیا تھا۔