حافظ پیر شبیر احمد صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی بے لوث مثالی خدمات سے جمعیۃ کو استحکام ۔جمعیۃ علماء شاخ پوچم پاڈ کے انتخابی جلسہ

بین الریاستی تازہ خبر

پوچم پاڈ:11؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جمعیۃ علماء شاخ پوچم پاڈ کے انتخابی جلسہ سے جناب محمد نصیر الدین لکچرار نائب صدر نے خطاب کرتے ہوے ان خیالات کااظہار کیا مولانامفتی نظام الدین صاحب امام وخطیب جامع مسجد پوچم پاڈ متفقہ طورپر صدرمنتخب ہونے پر مبارکباددی اور کہاکہ جمعیۃ علماء سے وابستگی موجودہ حالات میں بہت ہی اہم اور مسلمانوں کی ناگزیر ضرورت بن چکی ہے چہ جائیکہ اس جماعت سے وابستگی ہم اپنی خوش قسمتی سمجھیں
اس موقع پر خطاب کرتے ہوے مولاناسید سمیع اللہ نے کہا کہ آزادی سے قبل کی تاریخ بھی جمعیۃ علماء کی مثالی خدمات سے بھری ہوی ہے اورکہاکہ اس ملک کی مکمل آزادی کا نعرہ بھی جمعیۃ نے لگایا اور تقسیم ملک کی سب سے پہلے مخالفت بھی جمعیۃ علماء ہی نے کیا
واضح رہیکہ پورے ضلع میں ریاستی صدر حافظ پیر شبیر صاحب کی ایماء پر انتخابات ہورہے ہیں آج بتاریخ 10مارچ بروز چہارشنبہ جمعیۃ علماء کی اڈہاک کمیٹی محمد افضل الدین مولانااسماعیل عارفی مولا نا عبدالقیوم شاکر القاسمی محمد نصیر الدین مولاناسید سمیع اللہ وسیم احمد خان عنایت علی افروز نے پوچم پاڈ پہونچ کر انتخابات کرواے
اس اجلاس میں شہر کے تمام ہی ذمہ داران موجودتھے مفتی نظام الدین قاسمی کو صدرمحمد َزبیر کو جنرل سکریٹری جناب عبدالعزیز کو خازن منتخب کیا گیا جبکہ نائَ صدور کی حیثیت سے شیخ حفیظ جناب اعجاز صاحبان اور جوائنٹ سکریٹری حافظ امجد اور محمد صوفی حسین کو معاون خازن بنایا گیا اراکین عاملہ میں عبدالحمید محمد رفیق سید محمود اقبال قریشی شیخ حمید خواجہ قریشی محمد عرفان محمد کاشف محمد مجیب سید شفیق محمد نجیم الدین کے ناموں کا انتخاب عمل میں آیا
اس موقع پر حفیظ صاحب نے مولاناسید سمیع اللہ کی اور انتظامی کمیٹی کے صدر عبدالکریم صاحب نے مولانااسماعیل عارفی کی اورعنایت علی افروز نے مفتی نظام الدین کی شال پوشی کرتے ہوے مبارکباد دی اخیر میں دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا