سرکاری دواخانوں میں بہترین طبی خدمات کی فراہم کی جائیں۔ضلع کلکٹر جی روی
جگتیال24؍فروری
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ عوام کو سرکاری دواخانوں میں خانگی دواخانوں کے مماثل بہترین خدمات فراہم کی جارہی ہیں ۔آج بروز چہارشنبہ انھوں نے ضلع جگتیال کے مستقر میں واقع سرکاری دواخانے کا اچانک دورہ کرتے ہوئے دواخانے میں فراہم کی جانے والی خدمات عام ،میڈیکل آؤٹ پیشنٹ،آپریشن تھیٹر،ڈینٹل سنٹر،ای این ٹی،چھوٹے بچوں کا وارڈ،لیابیریٹری،بلڈ بینک ،فارمسی،میڈیسن وغیرہ کے شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ سرکاری دواخانے میں بہترین طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں ۔ چھوٹے موٹے خامیوں کی
نشاندہی کرتے ہوئے انھیں درست کیا گیا ہے۔
ضلع کلکٹرنے اطباء اورعملہ کا حاضری سے متعلقہ رجسٹر کا معائنہ کے بعد بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔کوویڈ کے علاج کیلئے سابق میں ہی مخصوص وارڈس کا اہتمام کیا گیا ۔تقریبا 32 اطبا ء کے ذریعہ ہر دن 500 افراد کی مختلف طبی خدمات کی جارہی ہے۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے دواخانے میں موجود سی سی ٹی وی کے کام کی نوعیت کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سپرینٹنڈنٹ سدکشنا دیوی،اور دیگر عملہ موجود تھا۔