ٹی آر ایس کے سینئر رہنما کے گھر آئی ٹی دھاوئے

بین الریاستی تازہ خبر

انکم ٹیکس ریزٹرنس غلط معلومات فراہم کرتے ہوۓ حکومت کو دھوکہ دینے شکایتیں
سنگا ریڈی 24؍فروری
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
انکم ٹیکس عہدیداروں نے ٹی آر ایس کے سینئر رہنما گووردھن ریڈی کی رہائش گاہ پر دھاوئے کرتے ہوئے تلاشی لی۔سنگاریڈی ضلع گمڑی دلا منڈل مستقر پر انکی رہائش گاہ پر 12آئی ٹی عہدیداروں نے اچانک چھاپے مارے گووردھن ریڈی کی ملکیت کے حامل دو صنعتی اداروں کے علاوہ حیدرآباد میں ان کے رشتہ داروں کے مکانوں میں بیک وقت تلاشی لے رہےہیں۔ ان کی دو کمپنیوں میں جعلسازی کی اطلاع تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ انکم ٹیکس ریزٹرنس میں غلط  معلومات فراہم کرتے ہوۓ حکومت کو دھوکہ دینے شکایتیں ملی ہیں۔