دریائے گوداوری میں لڑکی بشمول تین غرق

بین الریاستی تازہ خبر

بھدراچلم:19؍مارچ
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
بھدرام چلم انٹیک ویل علاقہ میں دریائے گوداوری میں غرق ہونے سےتین افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ یہ واقعہ آج پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق مغربی گوداوری ضلع سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد بھدراچلم ضلع کے ایّپا کالونی میں اپنے رشتہ داروں کے پاس ایک تقریب میں دو دن قبل آئے تھے ۔

آج صبح یہ پانچ افرا د گوداوری میں اشنان ( نہانے ) کے لئے اترے تھے ‘ پانی کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے حادثاتی طور پر غرق ہوگئے۔پانی میںغرق ہوتا دیکھ مقامی افراد نے بچانے کی کوشش کی ۔تاہم ناکام رہے پانچ افراد میں تین افراد غرق ہوگئے جبکہ دونوں کو بچالیا گیا ہے
مہلوکین میں 10سالہ چرن‘ 35سالہ ورا لکشمی16سالہ سریکھا‘شامل ہیں‘ غوطہ خوروں کی مدد سے نعشوں کو نکالا گیا۔

جبکہ مزید دوافراد کو طبی امداد کے لئےبھدرا چلم سرکاری دواخانے منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں
واقعہ اطلاع پر بھدراچلم پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا اور ایک مقدمہ در ج رجسٹرڈ کرلیا۔