جگتیال:15؍فروری
زین نیوز
کچھ دیر قبل پیش آئے ایک کار حادثہ میں کانگریس پارٹی کے کے سینئر قائد وہ سابق ریاستی وزیر ہندو اوقاف اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن آنجہانی جواڑی رتنا کرراؤ کےدونوں فرزند جواڑی نرسنگ راؤ سابقہ اے۔پی۔آئ ۔آئ۔سی۔سی۔ صدر نشین اور جواڑی شیکھر راؤ کسی کام کے سلسلے میں اپنی گاڑی میں سوار جا رہے تھے کہ ضلع جگتیال کے منڈل دھرماپوری کے موضع تما پور کے مضافات میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور گاڑی الٹ گئی گاڑی جس میں AIR BALLOON ہوائی غبارے لگے ہوئے ہونے کی
وجہ سے دونوں بھائی حادثہ میں محفوظ رہے اور دونوں بھائیوں کو معمولی طور پر زخم آئے۔ جواڑی نرسنگ راؤ کو کاندھے پر معمولی چوٹ آئی۔اطلاع ملتے کانگریس قائدین کی کثیر تعداد کورٹلہ،مٹ پلی، جگتیال،دھرماپوری، سے تماپور پہنچ کر مزاج پرسی کی۔ مزید تفصیلات جاری ہیں۔