ممبئی:15؍فروری
زین نیوز
مہاراشٹر کے جلگاوں ضلع میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 16مزدوروں کی بر سرموقع موت ہوگئی ۔ یہ تمام افراد ایک ٹرک میں سوار تھےکیلے کے لوڈ سے لادا ٹرک یاول کے پاس پہنچا ہی تھا کہ بے قابو ہوکر الٹ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کی غنودگی عالم میں جھپکا کھانے کے بعد ٹرک اچانک بے قابو ہوگیا اور الٹ گیاٹرک الٹتے ہی تیز شور کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ مدد کیلئے دوڑ پڑے ۔یہ ٹرک کیلے لیکردھولے سے راویل کی جانب جا رہا تھا اس ٹرک میں 21 مزدور سوار تھے، ٹرک کے الٹ جانے سے 16زدوروں کی موت ہو گئی جبکہ5مزدور زخمی ہوگئے ہیںیہ تمام مزدور

راویر تحصیل کے ابھوڑا کے رہائشی بتائے گئے ہیں عینی شاہدین کے مطابق کیلئے کے لوڈ سے لدے ٹرک میں کچھ مزدور بھی بیٹھے ہوئے تھے ۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ ٹرک میں موجود سبھی 16مزدوروں کی بر سر موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے مزدوروں کو ٹرک سے باہر نکالا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور نعشوں کو باہر نکالنے کا کام شروع کردیا ہے ۔پولیس انتظامیہ نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔۔اس واقعہ کی اطلاع پاتے ہی وزیر آعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہےاور مہلوکین کے اراکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہمدردی ظاہر کی