جگتیال : 30؍مئی
(زین نیوز)
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) سیول سرویس کے امتحان میںضلع جگتیال کے بیرپور منڈل میں موضع چرلہ پلی سے تعلق رکھنے والے شرت نائیک نے سول سروس امتحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیااس نے اپنیغیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے374 رینک حاصل کیا ہے۔
یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) کے سیول سروسز امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان 30 مئی کو اعلان کیا گیا۔ جس میں ضلع جگتیال سے تعلق رکھنے والے شرت نائیک نےاپنا شاندار مظاہرہ پیش کیا
شرت کے والد بھیشا نائیک پیشہ کے اعتبار سے کسان ہیں کھیتی باڑی کرتے ہیں جبکہ انکی والدہ یمونا ایک منی آنگن واڑی ٹیچر ہیں۔ شرت نائیک یو پی ایس سی374 رینک حاصل کرنے پر والدین خوشی کا اظہار کیا ہے ۔وہیں شرت نائیک کی اس غیر معمولی کامیابی پر ان کے والدین اور رشتہ داروں میں خوشی کاماحول ہے ۔لوگ انہیں مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچ رہے ہیں
