Judgment

محبت کی شادی اگرنا منظور تو عدوات اور قتل بھی ناقابل قبول

تازہ خبر تلنگانہ

تیز تر سنوائی کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹ کا قیام

حیدرآباد۔30مئی
(زین نیوز )
کمشنرسٹی پولیس حیدرآبادمسٹری وی آنند نے بیگم بازار میں حالیہ دنوں میں پیش آۓ نیریج پنوار کے قتل مقدمہ کی تیز تر سنوائی کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹ کا قیام عمل میں لایا جاۓ گا تا کہ خاطیوں کے خلاف سخت سزا کا تعین ہو سکے۔مسٹری وی آنند نے بتایا کہ مذکورہ مقدمہ کی تحقیقات بھی تیزی سے جاری ہے ۔

اس واقعہ سے متعلق ٹھوس ثبوتوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔ مسٹری وی آنند نے آج مقتول کی بیوہ سنجنا اور اس کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور انہیں پرسہ دیتے ہوۓ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی اور ان کو سخت سزا دلوانے کے لئے وہ ہر ممکن اقدامات کا یقین دلایا۔ بعدازاں کمشنر پولیس نے شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشن میں ایک اجلاس منعقد کیا۔

جہاں بیگم بازار سے تعلق رکھنے والے ماڑواڑی مالی سماج اور یادوساج کے ذمہ داروں سے بات چیت کی ۔ ایک ایسے وقت جبکہ ماڑواڑی اور یادوساج سے تعلق رکھنے والے دو گروپس کے درمیان سخت نظریاتی اختلافات اور ایک دوسرے کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس تناظر میں انہوں نے دونوں طبقات کے افراد کوسخت انداز میں انتباہ دیا اور بتایا کہ آج کے دور کے نوجوان اپنی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جس کے حصہ کے بطور چند نو جوان اپنی چاہت اور پسند کے مطابق محبت کرتے ہوئے شادیاں بھی رچار ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان خاندان کو ان کی شادیاں مرضی کے خلاف ہیں تو پھر وہ اس کو سنجیدہ نہ لیں بلکہ وہ نو جوانوں کو اپنے سے دور کر دیں۔ بجاۓ اس کے عداوت اور دشمنی کو ہوا دیتے ہوئے قتل کا ارتکاب کیا جا تا ہے تو اس کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ قانون کے مطابق خاطیوں کے خلاف شکنجہ کسا جاۓ گا۔