جگتیال : _26/اپریل
( زین نیوز)
ضلع جگتیال میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری شدید گرمی سے آج عوام کو اُس وقت زبردست راحت حاصل ہوئی جب شام پانچ بجے تیز ہواؤں گرج چمک کے بارش ہوئی اچانک موسم خوشگوار ہوگیا ۔
ضلع جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل کے علاوہ کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔جگتیال کے پرانا بس اسٹانڈ گلہ پلی روڈ پر ایک درخت ٹوٹ کر آٹو پر گر پڑا تاہم آٹو میں موجود ڈرائیور محفوظ طور پر نکلنے میں کا میاب ہوگیا۔
ضلع جگتیال میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔گذشتہ ایک ہفتہ سے شدید گرمی نے عوام کو جھلسا دیا تھا
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین دنوں میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی تھی آج شام اچانک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اِس اچانک بارش کے سبب درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہونچ گیا۔
گذشتہ ہفتہ سے درجہ حرارت کے 44 تک پہونچ گیا تھا آج شام اچانک موسم خوشگوار ہونے اور ہلکی اور تیز بارش سے شہریوں کو زبردست راحت پہنچی ہے