آج کے دور مقابلہ جاتی دور میں طالبا ت کومزید محنت و توجہ کی ضرورت ہے: ڈاکٹر نواز دیوبندی
دیوبند،22؍ جولائی
(رضوان سلمانی)جمعہ کو سی بی ایس ای بورڈ کے ذریعہ اعلان کردہ انٹرمیڈیٹ اور ہائی اسکول کے نتائج میں شہر کے اسکولوں کی کارکردگی شاندار رہی۔ دون ویلی پبلک اسکول کی انوشکا گوسوامی نے 99.4 فیصد نمبروں کے ساتھ دسویں جماعت میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کے شہر میں اول مقام حاصل کیا اور 12ویں جماعت میں شریا سنگھل نے 98.6 فیصد نمبر حاصل کرکے دیوبند ٹاپ کیا۔ بمپر رزلٹ دیکھ کر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
وہیں نواز گرلز پبلک اسکول کا نتیجہ صد فیصد رہا اور تمام طالبات نے ممتاز نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔سی بی ایس ای بورڈ کے انٹر کے ریز لٹ کا اعلان ہوا جس میں نواز گرلز پبلک اسکول دیوبند میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات نے 90فیصد سے زائد مختلف مضامین میں نمبرات حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔ ادارہ کی طالبات نے مختلف مضامین میں 100میں سے 100نمبر لاکر اسکول کا نام روشن کیا۔ 11طالبات نے 100میں سے 99اور 7طالبات نے 100میں سے 98فیصد نمبرات حاصل کئے۔
اسکول کا ریزلٹ 100فیصد رہا، اسکول کے فائونڈر شاعر ڈاکٹر نوازدیوبندی نے کامیاب طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے اسکول کی تعلیمی لیاقت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہو ںنے کہا کہ ہمارا مقصد بہتر تعلیم عوام تک پہنچانا ہے اور اس کا نتیجہ ہمیں لگاتار مل رہا ہے کہ ہمارے ادارے نے 100فیصد کامیابی حاصل کرنے کے سلسلہ کو برقرار رکھا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سال کا ریزلٹ گزشتہ دو سالوں کے مقابلے زیادہ بہتر رہا ہے۔
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اسکول میں زویا دختر محمد احمد نے 97.6فیصد کے ساتھ سائنس سائڈ میں ، جب کہ اریبہ دختر مرسلین نے 97.4فیصد کے ساتھ آرٹ سائڈ میں پہلا مقام حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سائنس سائڈ میں شفا دختر پھول میا ں نے 95.2نمبرات کے ساتھ ، جب کہ علمہ دختر مسرور نے 94.4نمبرات کے ساتھ الگ الگ مقام حاصل کئے۔ وہیں مہک دختر فاضل نے 92.6عاتکہ دختر ساجد نے 92.4اور آمنہ عثمانی دختر افسر نے 91.6فیصد نمبرات حاصل کئے۔ ڈاکٹر نواز نے کہا کہ آرٹ سائڈ میں علیشہ دختر راحت نے 93.4، نشرہ دختر ذاکر نے 93فیصد نمبرات حاصل کئے، وہیں بشریٰ دختر ذوالفقار نے 92.8، عائشہ خان دختر عبداللہ نے 91.2مدیحہ دختر وسیم نے 90.8، دانیہ ہاشمی دختر محمد احمد نے 90.6نمبرات حاصل کئے۔
ڈاکٹرنواز دیوبندی نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہے کہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنے ہدف کو متعین کرنا ہوگا۔ ہدف متعین ہونے کے بعد محنت اور سنجیدگی سے اس جانب قدم بڑھانے کے بعد کامیابی تمہارے قدم چومے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور مقابلہ جاتی دور ہے ، طالبا ت کو تعلیم پر محنت اور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ادارہ کے شاندار ریزلٹ کے لئے انہوںنے اسٹاف کو مبارک باد پیش کی۔
دون ویلی اسکول، ریلوے روڈ کی طالبہ شریا سنگھل نے انٹرمیڈیٹ میں 98.6 فیصد نمبر حاصل کرکے دیوبند میں ٹاپ کیا۔ واسودیو ٹھاکر اور رادھیکا تیاگی 98.2 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ہائی اسکول میں انوشکا گوسوامی 99.4 فیصد نمبروں کے ساتھ ٹاپ رہی جبکہ کنہیا تیاگی 98.4 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ اسکول کے چیئرمین راج کشور گپتا، پرنسپل سیما شرما اور ایڈمنسٹریٹر انوراگ سنگھل نے خوشی کا اظہار کیا اور تمام بچوں کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔
میپلس اکیڈمی، مظفر نگر روڈ، خوشی گرگ اور سارہ تیاگی نے بارہویں جماعت کے سائنس سیکشن میں 97.4 نمبر حاصل کرکے اسکول میں ٹاپ کیا، مانسی نے کامرس سیکشن میں 96.4 نمبر حاصل کیے۔ جبکہ دسویں جماعت میں اسنیہا 95.2 فیصد نمبروں کے ساتھ اول رہی۔ پرنسپل اسنیہا جوشی نے ہونہاروں کو مبارکباد دی۔ بینیسن اسکول اندرا پور روڈ میں بارہویں جماعت کی طالبہ حمدہ حسین نے 94.8 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دسویں جماعت کی طالبہ عتیقہ خان نے 94 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان شائستہ حسن، ندیم چودھری اور پرنسپل شریکانت چودھری نے بچوں کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ ہائی وے پر واقع آر کے پبلک اسکول میں سید محمد زید نے بارہویں جماعت کے سائنس سیکشن میں 95 فیصد نمبر حاصل کیے، درشن گرگ نے کامرس سیکشن میں 90 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ منیجر راجیش چوہان، ڈپٹی منیجر کلدیپ رانا، پرنسپل پرشانت اگروال اور ڈپٹی پرنسپل مونیکا کپور نے ہونہار بچوں کو مبارکباد دی۔