شادی سے واپسی کے دوران حادثہ۔ بس کھائی میں گر گئی15؍ہلاک متعدد زخمی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

نئی دہلی :22؍فروری
(زین نیوز)
اتراکھنڈ کے چمپاوت میں پیر کی درمیانی شب پیش آئے سڑک حادثہ میں15فراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے چمپاوت ضلع کے ڈنڈا علاقہ میں پیر کی رات شادی سےواپس والی ایک گاڑی کھائی میں گر گئی۔

 جس میں 15فراد ہلاک ہوگئے۔ چمپاوت سے تقریباً 65 کلومیٹر دور ایک مقام پر ایک خاندان میں شادی تھی۔ جہاں یہ تمام لوگ شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ٹنک پور کے پنچ مکھی دھرم شالہ میں منعقد شادی میں شرکت کے بعد بولانگیر ضلع کے پیپل پدر سے سیسکیلا میں اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔بس کھائی میں گرنے کے بعد پرزے پرزے ہوگئی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ 13 لاشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں شدید زخمی دو افراد کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لایا گیا ہے

چمپاوت ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیویندر پنچا نے کہا، "ہم نے جائے حادثہ سے اب تک 13لاشیں برآمد کی ہیں۔ ہماری معلومات کے مطابق اب تک گاڑی میں 14 سے 15 افراد سوار تھے۔ ریسکیو ٹیم دیگر افراد کی تلاش کر رہی ہے

۔بتایا جا رہا ہے کہ کل رات تقریباً 3.20 بجے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔مہلوکین کا تعلق کاکنئی کے گائوں ڈنڈا اور کاٹھوٹی سے تھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثہ میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا۔ زخمیوں کو 50,000 روپے کا اعلان کیا ہے

پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیااور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔نعشو ں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا