حیدرآباد۔22پریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تیز رفتار بے قابو کار نے دہشت مچاتے ہوئے سڑک عبور کرنے والی تین خواتین کو روند ڈالا جسکے نتیجہ میں تینوں کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی اور اسکے بعد کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر رک گئی ۔
اس خوفناک حادثہ کے ساتھ ہی کار میں سوار افراد کار چھوڑ کر فرار ہوگئے جہاں یہ حادثہ کیمرہ میں قید ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ کار کی دہشت کا یہ واقعہ ضلع رنگا ریڈی کے شمس آباد مدن پلی موضع میں پیش آیا
جہاں لمباڑہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی تین خواتین 28سالہ سکّو‘29سالہ شلی اور 40سالہ ارونا جو رشتہ دار بتائی گئی ہیں ایک وینچر میں مزدوری کا کام کرنے کے بعد مکان واپس لوٹ رہی تھیں کہ مدن پلی چوراہے کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار کار نے انھیں روند ڈالا ۔
اس المناک حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے کار کو ضبط کرلیا ہے اور تحقیقات میں مصروف ہے۔
