صفا بیت المال شاخ پداپلی کی جانب سے رمضان راشن کٹس کی تقسیم

بین الریاستی تازہ خبر

پداپلی:22؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
صفا بیت المال شاخ پداپلی کی جانب سے رمضان راشن کٹس کی تقسیم تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی صفا بیت المال شاخ پداپلی کی جانب سے پہلے مرحلہ میں پچاس سے زائد راشن کٹس غریب بیوہ اور مستحق خاندانوں میں تحقیق کے بعد تقسیم کی گئی ہیں
اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے مفتی محمد استقام الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء پداپلی نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم تمام پر لازم ہے کہ ایک دوسروں کی مدد کریں، تاکہ ملت میں غربت و تنگدستی کا خاتمہ ہو سکے۔

صفا بیت المال کے ذمہ داران نے عوام الناس سے اپیل کی ہےکہ وہ انفرادی طور پر زکوٰۃ اداکرنے کے بجائے مشترکہ طور پر اپنی زکوٰۃ ادا کریں جس سے اجتماعی طور پر مستحقین کی مدد کی جاسکے۔
انھو ں نے اہل خیر حضرات سے اس کار خیر میں تعاون و حصہ لینے کی اپیل کی ہے اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے

اس موقعہ پر مفتی امتیاز خان اسعدی صدر صفا بیت المال پداپلی مفتی محمد شفیق احمد اسعدی حافظ عبد المجیب طاہر صاحب و دیگر موجود تھے