شہرسے لیکر منڈل سطح تک جمعیۃ علماءکو مضبوط ومستحکم کرنے کی ضرورت۔حضرت مولنا سید نعیم الدین اسعدی

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:8؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں جمعیۃ کے استحکام کی افادیت اور شہرسے لیکر منڈل سطح تک جمعیۃ کو مضبوط کرنے کی ضرورت وقت کا اہم تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار حضرت مولنا سید نعیم الدین اسعدی صاحب جمعیۃ علماء ضلع جگتیال کے زیر اہتمام جامع مسجدرائیکل منعقدہ انتخابی میٹنگ میں کیا
مؤرخہ 7 مارچ 2021 مطابق 22 رجب المرجب ۲۴۴۱؁ بروز اتوار بعد نماز عصر بمقام رائیکل منڈل ضلع جگتیال تلنگانہ جمعیۃ علماء شاخ رائیکل کی انتخابی میٹنگ زیرصدارت حضرت مولنا مفتی عبدالمعز شامزی صاحب سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جگتیال میں منعقد ہوئی۔

ابتداءً حضرت مولنا سید نعیم الدین اسعدی صاحب نے جمعیۃ کی تاریخ اور اسکے تابناک ماضی پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں جمعیۃ کے استحکام کی افادیت اور شہرسے لیکر منڈل سطح تک جمعیۃ کو مضبوط کرنے کی ضرورت کو وقت کا اہم تقاضہ بتایا
بعد ازاں جمعیۃ علماء منڈل رائیکل کی تشکیل جدید کے لئے ووٹینگ کی گئی جس میں غالب اکثریت سے حافظ امام الدین صاحب امام جامع مسجدرائیکل کو بحیثیت صدر منتخب کیا گیا اور جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لئے مولانا محبوب قاسمی صاحب کا انتخاب عمل میں آیا۔
بحیثیت نائب صدور حافظ صدام صاحب امام مدینہ مسجد رائیکل و حافظ محمد عثمان صاحب اٹکیال اور حافظ نوشاد صاحب ویراپور کو نامزد کیا گیا ۔ اور سیکریٹری کی حیثیت سے حافظ عبدالرؤف صاحب کا انتخاب عمل میں آیا ۔اور خازن کے عہدے کے لئے مولوی محمد عقیل صاحب کو منتخب کیا گیا۔
اراکین میں حافظ نعیم صاحب آلور، حافظ علاؤالدین صاحب بھوپتی پور، حافظ مزمل صاحب ریگنٹہ، جناب عبدالرزاق صاحب رائیکل، جناب عبدالرحمن صاحب رائیکل، حافظ نثارالحقانی صاحب رائیکل اور جناب محمد صابرصاحب کو شامل کیا گیا۔

اس انتخابی میٹنگ میں منڈل کے علماء و حفاظ کے علاوہ بحیثیت مبصرین حضرت مولنااحمدعبداللہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء کورٹلہ، مولنانعیم صاحب اسعدی،اور مفتی مجیب الرحمن صاحب قاسمی صاحب نے شرکت فرمائی ۔مرکزی انتظامی کمیٹی رائیکل کے جواں سال صدر و رکن بلدیہ جناب محمد حسین صاحب واراکین کمیٹی نے نومنتخب صدر و جنرل سیکریٹری کو تہنیت پیش کی