میدک:8؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
عالمی یوم خواتین کے موقع پر تلنگانہ میں ایک انتہائی دالخراش واقعہ پیش آیا۔ضلع میدک میں نامعلوم افراد نے ایک شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھنک دیا اور راہ فرار اختیار کی ۔
تفصیلات کے مطابق میدک ضلع کے اللہ درگ منڈل کے گڑی پیدا پور میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک خاتون پر نامعلوم افراد نے تیزاب سے حملہ کردیا جس کی وجہ خاتون بُری طرح جھلس گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے مقامی عوام نے متاثرہ خاتون حیدرآباد کے عثمانیہ دواخانے منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر اللہ درگم منڈل پولیس مقام واقعہ پہنچ کر واقعہ سے تفصیلات آگہی حاصل کی اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے خاطیوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
خاتون پر تیزاب پھیکنے کے واقعہ سے پورے علاقہ میں سراسمیگی کی لہر دوڑگئی ۔ ہر زبان زد خاص و عام یہ واقعہ بحث کا موضوع بناہوا ہے۔حملہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلاتاہم پولیس کو شبہ ہے کہ ناجائز تعلقات کے سبب یہ واقعہ پیش آیا
