پولیس کا لاٹھی چارج ۔بی جے پی کے دفاتر پر بڑی تعداد میں پولیس تعینات
حیدرآباد: یکم؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع ہنمکنڈہ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ورنگل یوتھ کانگریس کے قائدین پر بی جے پی کےکارکنوں نے حملہ کردیا ۔مرکزی حکومت کی جانب سے فوج میں بھرتی کے لئے لائی گئ اگنی پتھ اسکیم کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس قائدین نے بی جے پی آفس کے روبرو احتجاج منظم کیا کانگریس قائدین کی جانب سے احتجاج کی اطلاع پربی جے پی کے کارکن اچانک بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے جس کے بعد دونوں گروپس بحث و تکرار کے بعد معاملہ ہاتھا پائی اور تصادم میں تبدیل ہوگیا تصادم میں دونوں پارٹیوں کے کارکن زخمی ہوگئے
ఈ రోజు యూత్ కాంగ్రెస్ పిలుపు మెరకు అగ్నిపథ్ ను రద్దు చేయాలని శాంతి యుతంగా ధర్నా చేస్తున్న వరంగల్ యూత్ కాంగ్రెస్ నాయకులపై బీజేపీ గుండాల దాడిని తీవ్రంగా ఖండిస్తున్నాం.#AgnipathWapasLo@ShivaSenaIYC @IYC @Allavaru @srinivasiyc @revanth_anumula @manickamtagore @INCTelangana pic.twitter.com/D7COj4N4wn
— Telangana Youth Congress (@IYCTelangana) July 1, 2022
بی جی پی کارکنوں نے کانگریس کارکنوں پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو جو کچھ ہاتھ میں ملا، ایک دوسرے پر پھینک دیا۔ کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان تصادم میں سر کل انسپکٹر کے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی ۔ معاملہ کو پھانپتے ہوئے پولیس نے کے لئے دونوں گروپوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔
دونوںپارٹیوں کے قائدین و کارکنوں کو گرفتار کرکے پولی اسٹیشن منتقل کردیا۔ جس کے بعد حالات قابومیں آگے ۔ پولیس نے کانگریس اور بی جے پی کے دفاتر پر بڑی تعداد میں پولیس تعینات تھی۔
بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو یوتھ کانگریس کے قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج پرامن طریقے سے دھرنا دیا جارہا تھا کہ بی جے پی کے غنڈوں نے اچانک حملہ کردیا۔جس کی وجہ سے احتجاجی پروگرام درہم برہم ہوگیا
۔ضلع کانگریس قائدین نے کہاکہ ہم ورنگل یوتھ کانگریس کے قائدین پر بی جے پی کے غنڈوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اگنی پاتھ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کی اپیل پرامن احتجاج کررہے ہیں۔