شیوسینا مغربی بنگال کے انتخابات میں ممتا کی حمایت کرے گی : سنجے راوت

تازہ خبر قومی

ممبئی :/5 مارچ
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
شیوسینا نے آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رہنما اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تہہ دل سے حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آئندہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائی نہیں کریگی ، سینا کے رکن پارلیمنٹ اور چیف ترجمان سنجے راوت نے آج یہ باتیں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ مغربی بنگال کے انتخابات میں "دیدی بمقابلہ آل ( دیدی بمقابلہ تمام سیاسی پارٹیاں ) ہونے جا رہا ہیں لہذا شیوسینا نے انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، لیکن وہ دیدی کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے

راوت نے کہا کہ بنگال کے موجودہ سیاسی منظر نامے کو دیکھیں تو ، یہ ایک’ دیدی بمقابلہ ‘لڑائی کی طرح دکھائی دیتا ہے ۔جہاں پیسہ ، طاقت اور میڈیا کو ممتا دیدی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔ ہم اس کی ‘گرجتی کامیابی’ کی خواہش کرتے ہیں ، کیوں کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ حقیقی ’بنگال کی شیرنی‘ ہے ۔