حیدرآباد:5؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
امریکی ریاست ڈلاس میں آندھرا پردیش کے چتور ضلع سے تعلق رکھنے والی ششما نامی لڑکی خودکشی کرلی۔ جو پیشہ کے اعتبار سے سافٹ ویر انجینئر تھی ۔
تفصیلات کے مطابق ششماکی چتور ضلع سے تعلق رکھنے والے بھارت نامی نوجوان سے رشتہ طۓ پایا تھااور 4مارچ کو شادی مقرر تھی کہ دولہے والوں سے اچانک رشتہ توڑتے ہوئے شادی منسوخ کردی
جس کی تین دن قبل ششما کو اطلاع ملی تواس سےدلبرداشتہ ہوکر اس نے امریکی ریاست ڈلاس میں واقع اپنے کمرہ میں پھانسی لیکرخودکشی کر لی اس کےلیے اس نےاسی تاریخ کا انتخاب کیاجس دن اسکی شادی مقررتھی۔
بتایا گیا ہے کہ ششما کی نعش کو دو تین دن کے اندر انڈیا بھیجا جائے گا۔ متوفی کے افراد خاندان کے شکایت پر پولیس نے بھارت اور اسکے افراد خاندان کے خلاف ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا ۔