شیو کاشی میں پٹاخے ایک کارخانہ میں مہیب آتشزدگی ۔6ہلاک ۔ دوہفتوں میں تیسرا واقعہ

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

چینائی25؍فروری
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ )
تمل ناڈو کے شیو کاشی کے حدود میں ایک پٹاخے ایک کارخانہ میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاجس میں چھ افراد کی برسر موقع موت واقع ہوگئی جبکہ 14؍افراد شدد زخمی ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق ورودھ نگرضلع کے شیوا کاشی حدود میں کلیائیر کورچی میں واقع ایک پرائیویٹ پٹاخہ کارخانہ میں فینس قسم کے پٹاخے تیار کئے جارہے تھے اس وقت اچانک طاقتور دھماکہ ہوا ۔

یہ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ کارخانہ میں دس کمروں کی دیوار وں میں داڑیں پڑ کر زمین دوز ہوگئے طاقتور دھماکے کی وجہ سے کام کررہے چھ مزدروں کی بر سرموقع موت واقع ہوگئی دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ کارخانہ میں موجود مزدروں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس سے ان کے جسم کے اعضاء لوتھڑوں کی شکل میں بکھرکر ادھر اُدھر گر گئے جس کی وجہ سے مہلوکن کی شناخت مشکل ہوگئی تھی

دھماکہ مسلسل ہونے کہ وجہ سے راحت اور امدادی کاررائیاں انجام دینے میں کافی دقت پیش آئی زخمیوں کو شیوا کاشی کے سرکاری دواخانے منتقل کیا گیا ہے جن میں دو کی حالات تشویشناک بتائی گئی ہے
گذشتہ دو ہفتو ں میں یہ تیسرا واقعہ
شیو کاشی کے اطراف و اکناف حدود میں گذشتہ دو ہفتوں میں پٹاخے کے کارخانے میں طاقتور دھماکہ ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہےجاریہ ماہ کی21؍ تاریخ اچنکُلم موضع پٹاخے تیار کرنے کے ایک کارخانے میں طاقتور دھماکہ کے نتیجہ میں23؍ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔