ضلع جگتیال میں ظلم و بربریت کا واقعہ۔ مقامی پنچایت کی جانب سے ایک خاندان کا سماجی مقاطعہ(بائیکاٹ)

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال21؍جون
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے باوجی پلی میں ظلم و بربریت کا واقعہ پیش آیا ۔جہاں ایک خاندان کا سماجی مقاطعہ ( بائیکاٹ ) کی منادی کروانے کا واقعہ پیش آیا ۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروانے پر موضع کی عوام نے متعلقہ خاندان پر اندھا دھند حملہ کردیا اور گھر کے فرنیچر کو تباہ کردیا جس کے نتیجہ میں نیلیا نامی شخص کا خاندان کے افرادشدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر رورل ایس ائی چرنجیوی نے 15؍افراد پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق جگتیال منڈل کے باوجی پلی موضع سے تعلق رکھنے والے گنگا نیلیا کے افراد خاندان پر ایک پنچایت کے معاملہ میں مقامی پنچایت کے لوگو ں نے ایک ہفتہ قبل گنگا نیلیا کے خاندان کا سماجی مقاطعہ ( بائیکاٹ ) کرنے کی منادی کروائی گئی اگر کوئی ان سے بات کرے گا تو اس شخص کو جرمانہ عائد کیا جائے گیا۔

 

❇️ یہ بھی پڑھیں رونالڈو سوشل میڈیا سے کمائی میں بھی سرفہرست ۔🔸 انسٹاگرام پر 300 ملین فالوورز تک پہونچنے والا پہلا شخص

 

جس کے بعد نیلیا نے اس بائیکاٹ کی شکایت رورل پولیس اسٹیشن میں درج کروائی جس کے بعد پولیس نے مقامی پنچایت کے چھ افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔دراصل اس واقعہ ہوئے ایک ہفتہ بیت گیا تھا تاہم موضع کی عوام نے پولیس میں شکایت درج کروانے پر برہم ہوکر تیش میں آکر نیلیا کے افراد خاندان پر آج حملہ کرتے ہوئے گھر کا فرنیچر تباہ برباد کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رورل ایس ائی مسٹر چرنجیوی نے موضع پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ اور 15؍افراد کو زیر حراست میں لیتے ہوئےمقدمہ درج رجسٹرر کرلیا۔ اور موضع میں جھڑپوں کو روکنے کے لئے پولیس پیکٹنگ لگادی۔