حیدرآباد:21؍جون
(زین نیوز)
وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ ورنگل کے موقع پر اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب کاکتیہ یونیورسٹی کے طلباء یونین جے اے سی کے لیڈروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھماے چیف منسٹر کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی اور خبردار کے سی آر کے نعرے لگائے اچانک نعروں کی گونج سے علاقہ گونج اٹھا

طلبا ء نے ملازمتوں کے نوٹیفکیشن کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے قافلہ کے آگے بڑ ھ کر روکنے کی کوشش کرنے لگے‘ کے سی آر کا قافلہ گذرتے وقت علاقہ اچانک خبر دار کے سی آار کے نعروں سے گونج اٹھا‘ پولیس نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے فوری طور پر طلباء کو حراست میں لے لیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا
یہ بھی پڑھیں خدمت سے خدا ملتا ہے، بیواؤں کی امداد ثواب کا کام
پولیس کی جانب سے بڑ ے پیمانے پر کارروائی کے باجود طلباء کی بھیڑ اچانک امڈ پڑی۔واضح رہے کہ ملازمتوں کی نوٹیفکیشن کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کاکتیہ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ کی خودکشی سے طلباء برہم ہیں۔ کے سی آر کے دورہ کے پیش نظرپولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ہائی الر ٹ اختیار کرتے ہوئے طلباء کی قبل از وقت گرفتاری عمل میں لائی تھی۔
تاہم طلباء کی جانب سے کے سی آر کے قافلہ میں روکاٹ ڈالنا سنسنی خیز واقعہ بن گیا ہے ۔ سابق میں ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی آر کے دورہ کے موقع پر طلباء نے اسی طرح قافلہ کو روکنے کی کوشش کی تھی