ضلع جگتیال میں قتل کی واردات۔ بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

جگتیال:16؍اپریل
(زین نیوز)
ضلع جگتیال کےگُلہ پلی منڈل کے موضع رنگا دامن پلی میں آج پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل ہوگیا ۔چپرو شیٹی گوپال نامی نوجوان نے اپنے چھوٹے ہی بھائی28سالہ سریکانت پر کلہاڑی سے حملہ کردیا سر پر گہری چوٹیں آنے سے سریکانت کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔

مقامی افراد کے مطابق گھریلو جھگڑوں کی وجہ دونوں بھائیوں میں اختلاف تھے ۔ متوفی سریکانت آج رنگا دامن پلی میں رہنے والے چپرشٹی گوپال کے مکان گیا اور خاندانی جھگڑوں کے سبب آپس میں جھگڑا شروع ہوگیا۔جھگڑے کے دورا ن سریکانت کے بڑے بھائی گوپال نے کلہاڑی سے حملہ کردیاسریکانت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

واقع کی اطلاع پر گُلہ پلی پولیس نے مقام واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے جگتیال منتقل کردیا۔ اس واقعہ کی مکمل تفصیلات ابھی آنی ہے