پریاگ راج میں ایک ہی خاندان کے5 افراد کا بہیمانہ قتل

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

وحشیانہ قتل سے پورے علاقہ میں سنسنی

پریاگ راج :16؍اپریل
(زین نیوز)
پریاگ راج میں ایک ہی خاندان کے 5 لوگوں کے بے دردی سے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا تیز دھار ہتھیار وںسے وحشیانہ قتل سے پورے علاقہ میں سے ہلچل مچ گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ قاتلوں نے والدین سمیت تین بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ پریاگ راج کے نواب گنج علاقہ کا ہے۔

دراصل یہ واقعہ سنگم شہر کے نواب گنج تھانہ علاقے کے تحت کھگل پور گاؤں کا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعہ کل رات کا بتایا جا رہا ہے۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے بہیمانہ قتل کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا ہے۔ پانچوں افراد کی لاشیں ایک ہی کمرے کے اندر سے برآمد ہوئی ہیں جس میں بیوی سمیت تین بچوں کی لاشیں مسخ شدہ حالت میں بستر پر پڑی ہوئی تھیں۔ جبکہ شوہر کی لاش پھندے پر لٹکی ہوئی ہے۔

ایسے میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان کی جانب سے اس پورے قتل کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاہم پورے واقعے کی تحقیقات کے بعد ہی یہ واضح ہوسکے گا کہ شوہر نے اس پورے واقعے کو انجام دینے کے بعد خود کو پھانسی دی یا خاندان کے پانچ افراد کے قتل کے بعد واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

موقع پر موجود انتظامی افسران کے ساتھ ایس ایس پی پریاگ راج اجے کمار، ایس پی گنگا ابھیشیک اگروال بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

قتل کی اس واردات کو انجام دینے کے لیے ملزمان نے تیز دھار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔پولیس نے گھر کے قریب سے واردات میں استعمال ہونے والا بیلچہ بھی برآمد کر لیا ہے
قاتلوں نے راہل تیواری (42)، پریتی (38) اور تین بیٹیوں ماہی (12)، پیہو (7) اور پوہو (5) کو تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کردیا ہے ۔ قتل کے پیچھے کیا وجہ ہے، فی الحال پولس اس معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کر رہی ہے۔ وہیں اس واقعہ کو لے کر گاؤں والوں میں غم و غصہ کا ماحول ہے۔

دراصل پورا خاندان اس علاقہ میں اکیلا رہتا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ یہ خاندان کوشامبی کا تھا جو پریاگ راج میں رہتا تھا۔ قتل کے بعد سب کی لاش بستر پر پڑی پائی گئی۔ دراصل، پار گنگا علاقے میں اجتماعی قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات منظر عام پر آچکے ہیں جن کا آج تک انکشاف نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات سے کچھ ہی دن پہلے پریاگ راج کے گنگا کے پار پھپماؤ تھانہ علاقے کے گوہری گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 4 لوگوں کا قتل کر دیا گیا تھا۔ وہیں، پولیس اس معاملے میں ابھی تک انکشاف نہیں کر پائی ہے۔

ادھر پریاگ راج کے نواب گنج علاقہ میں ایک بار پھر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے بہیمانہ قتل نے سیکورٹی نظام پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، قتل کے پیچھے کیا وجہ ہے جلد بتایا جائے گا۔