کئی ٹیمیں تلاشی مہم میں مصروف
جگتیال : 13/جولائی
( عمران زین)
جگتیال کے این ٹی وی سے وابستہ جواں سال رپورٹر محمد ضمیر الدین کا گزشتہ رات سے ہنوز کوئی سراغ نہیں مل پایا ہےجوکہ رائیکل منڈل کے موضع بورنا پلی میں نیوز کوریج کے بعد واپسی کے دوران رات 30-8 بجے وہ بھوپتی پور ایس سی کالونی کے پاس بریج عبور کرنے کی کوشش میں بریج کے اوپر سے پانی کی سطح میں اضافہ اور شدید بہاؤ کی وجہ سے کار سمیت پانی میں بہہ گئے تھےگزشتہ رات تیز بارش اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کار کو تلاش کرنے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔
تاہم عہدیداروں نے آج صبح دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا ۔ بھوپتی پور راماجی پیٹ کے درمیان موجود ندی میں تلاشی جاری ہےعہدیداروں نے غوطہ خوروں کی مدد بھی حاصل کی لیکن پانی کا شدید بہاؤ ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیموں اور کرین کی مدد سے کار کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی حاصل ہوئی کئی ٹیمیں تلاشی مہم میں مصروف رہیں
کار ڈرائیونگ کرنے والے اور حادثہ میں کرشماتی طور بچ جانے والے محمد ارشاد علی نے بتایاکہ وہ اور ضمیر الدین دونوں ہی کار میں موجود تھےکار جب پانی کے بہاؤ میں بہنے لگی تو کار میں موجود محمد ضمیر الدین اور انہوں نے کار سے نکلنے کی کوشش کی اور وہ کسی طرح کار سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔پانی میں دور تک بہنے کے بعد جھاڑیوں کو پکڑ کر بہت کوشش کے بعد وہ کنارے پہنچے۔ انہوں نے بتایاکہ ضمیر پچھلی سیٹ پر تھے اور دونوں نے کار کے دروازے کھولنے کی کوشش کی
انہوں نے بتایا کہ ضمیر الدین کار سے نکل پائے یا نہیں یا پھر کار نیچے گرگئی پھر ضمیر پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے یقینی طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ضلع انتظامیہ اور پولیس نے محمد ضمیر الدین کی کار کا سراغ لگانے کے لئے ڈی آر ایف ‘کرین اور غوطہ خوروں کی مدد بھی لی لیکن مسلسل تیز بارش اور پانی کے بہاؤ میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے مشکلات آرہی ہیں بارش کے تھمنے اور پانی کے بہاؤ میں کمی آنے کے بعد ہی کچھ پتہ چل سکتا ہے
رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی‘ رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے آج پولیس عہدیداروں اور مقامی قائدین
کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ معائنہ کیا اور سرچ آپریشن سے متعلق عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں
یہ بھی پڑھیں : ضلع جگتیال میں نیوز کوریج کے لئے گئے این ٹی وی چیانل رپورٹر محمد ضمیر الدین بہہ جانے کی اطلاع