زین نیوز
ضلعی عہدیدار برائے محکمہ روزگار ضلع جگتیال ستما نے اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ ضلع جگتیال سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکے و لڑکیوں کیلئے ضلع کریم نگر جگتیال اور حیدرآباد میں موجود نامور خانگی کمپنیوں میں ایجنسی ڈیولپمنٹ مینیجر،سیلس مینیجر،ٹرینی سیلس ایکزیکٹیؤ،ٹرینی سرویسیس انجینیر،فارماسسٹ،ٹرینی ٹکنیشین ،ٹرینی سروس ایڈ وائیزر،فیلڈ ورک ٹیکنیشین ،مارکٹنگ ایکزیکٹیؤ،مارکٹنگ مینیجر،مارکٹنگ مینیجر،ٹیلی کالر ڈاکو منٹیشن اسسٹنٹ،نرس، کیر گیورس،اسسٹنٹ،باورچی،ایجنٹس وغیرہ منجملہ 1206 خانگی ملازمتوں پر بھرتی کی جارہی ہے۔ان ملازمتوں کیلئے بتاریخ 24/ فروری2021 بروز چہارشنبہ بمقام آٹی آئی کالج دھرور کیمپ،جگتیال میں انٹریو س کا اہتمام کیا گیا ہے۔ان ملازمتوں کیلئے عمر 18 تا 50 سال کے درمیان ،تعلیمی قابلیت جماعت دہم ،کسی بھی شعبہ سے انٹرمیڈیٹ،کسی بھی ڈگری،آٹی آئی ڈپلومہ،بی فارمیسی سے فارغ افراد اہل ہیں ۔منتخبہ افرادکو جگتیال ، کریمنگر، سدی پیٹ اور حیدرآباد میں اپنی خدمات انجام دینا ہوگا۔ماہانہ تنخواہ 9000 تا 20000 دی جائیگی۔مناسب اہلیت اورخواہشمند افراد اپنے بائیؤ ڈاٹا کے 5 سیٹ زیراکس،کام کے تجربہ کا سرٹیفکٹ،اور آدھا رکارڈ زیراکس اور پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ 24/فبروری/2021 صبح 10:30 تا 2:00 تک روبہ عمل لائی جانے والی انٹر ویو میں شرکت کریں ۔مندرجہ بالا بیان کردہ تمام جائیدادیں خانگی ہیں۔مزیدتفصیلات کیلئے9573381973،9849705674،7995389260 ،9985678292،9963357250، 9848746249 پر رابطہ کریں