حیدرآباد۔20؍ فروری
زین نیوز
آنجہانی وزیر اعلی وائی ایس راجی شیکھرریڈی کی بیٹی اورآندھراپردیش کے چیف منسٹر مسٹر وگئی ایس جگن موہن ریڈی کی ہمشیرہ مسز وائی ایس شرمیلا کی جانب سے تلنگانہ میں ضلعی وار اجلاس کا انعقاد عمل میں لارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نلگنڈہ کے ضلعی قائدین کی میٹنگ کرچکی ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد اور رنگاریڈی مشترکہ ضلع کے قائدین اور بہی خواہوں سے ملاقات کی ۔ شرمیلا نے اس موقع پر اجلاس میں موجود قائدین کو مبارکباد پیش کی اور انہوں نے یہ جاننے کی کوشیش کی کہ کیا تلنگانہ کے ہر شعبہ کے عوام خوش ہیں؟ ۔ شرمیلا نے غیر منقسم آندھراپردیش میں اس وقت کے چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کی جانب سے متعارف کردہ اسکیمات کے نفاذ کے بارے میں بھی معلومات حاصل
کیں۔ مسز وائی ایس شرمیلا نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے تلنگانہ میں راجنا کا راج لایا جا ئے۔ حیدرآباد اور رنگاریڈی کے قائدین اور بہی خواہاں نے انہیں وائی ایس ایس آر کے بحیثیت چیف منسٹرنافذ کردہ ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے واقف کروایا اور بتایا کہ تلنگانہ میں وائی ایس ار کے مداح آج بھی موجود ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اس نے گذشتہ جمعرات کو کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والیق قائدین سے ملاقات کی تھی۔ مسز وائی ایس شرمیلا پہلے ہی اعلان کر چکی ہیں کہ وہ جلد تمام ضلعی قائدین سے ملاقات کرے گی۔