ملک کے ممتاز علماء کرام کی آمد، تمام سے استفادہ کی پرخلوص گزارش
میدک:۔10؍نومبر
(پریس نوٹ)
محمد انور صاحب منیری ناظم مدرسہ کی اطلاع کے بموجب نظام پیٹ کا قدیم ادارہ بافیض دینی، علمی، دعوتی وروحانی درسگاہ مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ میں عظمت قرآن مقرر ذیشان حضرت مولانا امیر اللّٰہ خان صاحب قاسمی دامت برکاتہم (نائب صدر
رابطۂ مدارس عربیہ اسلامیہ تلنگانہ) کی صدارت مؤرخہ 20 ربیع الثانی 1444ھ مطابق 17/نومبر 2022ء بروز جمعرات صبح 10 بجے تا ظہر بمقام احاطۂ مدرسہ ہذا انشاء اللہ منعقد ہوگا نیز اس جلسہ سے ملک کے ممتاز و مایہ ناز اکابر علماء کرام کے خصوصی خطابات ہوں گے
جبکہ میز بان مقرر مقرر شعلہ بیان حضرت مولانا محمد ابرارالحسن صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی خطاب فرمائیں گے
اسی طرح مہمانان خصوصی کی حیثیت سے صاحب نسبت نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی عبدالرشید شیداء صدیقی مدظلہ (صاحبزادہ وجانشین حضرت مولانا الشاہ منیر احمد صاحب ممبئی دامت برکاتہم) شرکت فرما کر بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے۔
لہذا عامۃ المسلمین سے اس مبارک و مسعود اجلاس میں شرکت و استفادہ کی حافظ محمد عبد العزیز حافظ محمد عمار حافظ اطہر محمد احمد محمد عثمان محمد طلحہ حافظ عظمت ودیگر نے شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ فرمائیں۔9393043935-9553011786