کامیاب طلباء و طالبات میں تقیسم انعامات
نظام آباد:۔10؍نومبر
(زین نیوز)
تحفظ ختم نبوت نظام آباد حضرت مولانا مفتی سعید اکبر نقشبند ی کی نگرانی میں 350دیہاتوں میں چلنے والے مکاتب قرآنیہ کا سالانہ مسابقہ انجمن اسلامیہ نزد جامع مسجد نظام آباد میں منعقد ہوا
جس میں17؍منڈلس کے 27دیہات کے چنند ہ 35طلباء و طالبات نے حصہ لیا سالانہ مسابقہ کا یہ سلسلہ تقریباً10سال سے چل رہا ہے ۔ پہلی مرتبہ ناظر ہ کلام پاک مکمل کا مسابقہ ہوا۔ مراکز کےذمہ دار احباب اپنے طلباء و طالبات کو لیکر مسابقاندرون9؍بجے حاضر تھے
مسابقہ ٹھیک 30-9؍بجے شروع ہوا اور اختتام 3؍بجے ہوا۔ اس مسابقہ کے ممتحن شہر کی مشہو ر و معروف شخصیت حضر ت مولانا خضر احمد خاں‘ تھے اور حَکم حیثیت سے حضرت مولانا ہاشم بیگ تھے
انکے علاوہ مقامی علماء کرا م اور سنٹروں کے ذمہ داراور معز ز اشخاص عبدالرحمن‘ بازرازہ‘ عبدالحمید مینارئٹی فینانس کارپوریشن ‘ حیدرآباد‘محمد شہاب الدین‘ محمدیوسف آرزو جویلرس‘عبداللہ بن محمد دھارو گلی‘سید سلیم مرزا لائن گلی‘محمد جاوید مینارئٹی آفیسر‘عبدالحلیم پولیس ڈپارٹمنٹ‘موجودتھے۔
اس مسابقہ میں اول مقام حاصل کرنے والی خوش نصیب مدیحہ تزئین‘چاٹ پلی‘بھینسہ‘دوم پوزیشن لانے والے عمیمہ خانم نوی پیٹ اور شیخ ابرار نرساپور‘ سوم درجہ حاصل کرنے والے ثناء فاطمہ برکت پورہ‘ نظام آباد‘ محمد ذیشان سانارام مٹ پلی‘ اول درجہ حاصل کرنے والے کو انعام 2400روپیہ‘ دوم 1500‘ سوم 1200اور سرٹیفکیٹ دیا گیاان کے علاوہ جو مسابقہ میں حصہ لئے ہیں ۔

ان طلباءو طالبات کی حوصلہ افرائی کے لئے بند لفافہ اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ حضرت مولانا مفتی سعید اکبر نقشبندی مدظلہٰ ‘ کی رقت انگیز دعاءپر پروگرام کا اختتا م عمل میں آیا۔نائب صدر مولانا عماد الدین نظامت کے فرائض اورمسابقہ کے اختتام پر تمام شرکا ء و معانین کا شکریہ ادا کیا