کریم نگر:۔10؍نومبر
(پریس نوٹ)
(پریس نوٹ)
مسعود علی اکبرجنرل سیکریٹری مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کی اطلاع کے بموجب 12/نومبر بروز ہفتہ 6.00 شام,شمس گیسٹ ہاؤس روبرو ایس ایف ایس گارڈن رضوی چمن کریمنگر میں "عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ” کے
تحت” اُردو دانی” امتحان میں کامیاب امیدواروں کیلئے "تقریب تقسیم اسنادات "کا انعقاد محمد ریاض علی رضوی صدر مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کی صدارت انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے
. جس میں مہمان خصوصی کی حیشیت سے عالی جناب عامر علی خان صاحب ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد شرکت کریں گے. ان کے علاوہ مقامی مہمانان میں مفتی غیاث محی الدین صاحب ناظم مدرسہ حفظ القرآن کریمنگر, عالی جناب عبد الرقیب لطیفی صاحب (جماعت اسلامی) شامل ہیں.
یہاں پر یہ بات واضح رہے کہ مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کی جانب سے” آؤ اُردو سیکھیں پروگرام "گزشہ سال سے جاری ہے. جس کے تحت 54 طلباء و طالبات نے "اُردو دانی” امتحان میں شرکت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے.
جن کا زریعہ تعلیم انگریزی و تلگو میڈیم ہے. بشیر الدین حیدر ,محمد اقبال علی نائب صدور مولانا آزاد سوسائٹی کریم نگر, محمد فیاض علی رضوی سیکریٹری,اظہر اکبر سیکریٹری مولانا آزاد سوسائٹی کریم نگر , محمد اکرم علی سیکریٹری شعبہ نشر و اشاعت
مولانا آزاد سوسائٹی, محمد عبد المقتدر مکرم خازن مولانا آزاد سوسائٹی کریم نگر نے تمام محبان اُردو سے خواہش کی ہے کہ وہ اس اہم تقریب میں شرکت فرماکر اُردو دوستی کا ثبوت دیں.