چینائی:7؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
محبت اور شادی سے انکار کرتے ہوئے منہ موڑنے والے عاشق کی کار پر معشوقہ نے پٹرول بم سے حملہ کیا ۔ یہ واقعہ تامل ناڈو ریاست کے تتوکڈی ضلع کے نیلور میں گذشتہ رات پیش آیا۔ پولیس اس واقعہ کے سلسلے میںمعشوقہ سمیت دیگر دو افراد کی تلاش کررہی ہے ‘
تفصیلات کے مطابق نیلور سے تعلق رکھنے والا پروین نامی شخص بیرون ملک ملازمت کرتا ہے گذشتہ کچھ ماہ قبل چھٹیوں پر اپنے آبائی مقام واپس آیا تھا۔ تھرچندور میں کالج کے دنوں میں جیسکا نامی ایک لڑکی سے پیار کرتا تھا ‘
پروین کوبیرون ملک ملازمت ملنے پر وہ واپس آکر جیسکا سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔جب وہ اپنے آپنے آبائی مقام واپس پہنچنے کے بعد دوسری لڑکی سے شادی کرلی اور جیسکا سے شادی سے انکار کردیا۔
پروین سے محبت میں دھوکہ کھانے کے بعد برہم جیسکا نے دیگر دو افراد کے ساتھ مل کر پروین کی کار پر پٹرول بم سے حملہ کرکے راہ فرار اختیار کرلی تاہم اس حادثہ میں پروین محفوظ رہا۔کار پوری طرح جل گئی۔ پروین کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا
