حیدرآباد:7؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹٌ
تحریک غلامانِ صحابہؓ کے زیراہتمام آج 7؍مارچ بروز اتوار بعد نماز عشاء مسجد نزھت ٹپہ چبوترہ حیدرآباد میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان فضائل ومناقب حضرت امیر معاویہؓ مقرر ہے۔
جس کی نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفرپاشاہ امیرملت اسلامیہ ومہتمم دارالعلوم حیدرآباد اور صدارت مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری ناظم مدرسہ سبیل الفلاح حیدرآباد کریں گے
، اس جلسہ کے مہمان خصوصی مولانامحمد مصباح الدین حسامی نائب ناظم مدرسہ گلزار مدینہ میاں پور حیدرآبادہوں گے، اس جلسہ کو مولانا مفتی غیاث الدین حسامی ناظم مدرسہ منہاج العلوم ورم گڈہ حیدرآباد اور مولانا مفتی سیدابراہیم حسامی قاسمی استاذ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد مخاطب کریں گے۔
عامۃ المسلمین و عاشقان صحابہؓ سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔
