کاماریڈی میں عقیدۂ تحفظ ختم نبوت پر مشاورتی اجلاس سے مفتی سعید اکبر صاحب قاسمی نظام آباد کا خطاب۔ یکم جنوری جلسہ تحفظ ختم نبوت اور ھماری ذمہ داریاں کو کامیاب بنانے کی اپیل
کاماریڈی : 30؍ڈسمبر
(پریس نوٹ)
سرزمین ضلع کاماریڈی پر مجاہد ملت حضرت مولانا ابرار الحسن رحمانی دامت برکاتہم کی صدارت میں تسلسل اور تحمل کے ساتھ دو دہائی سے بفضلہ تعالی محنت ہورہی ہے، جس کی برکت سے جتنے بھی قادیانی ودیگر فتنوں سے متاثرہ دیہات ہیں وہ علاقے اب پاک ہو چکے ہیں
وہاں سے قادیانیوں کا صفایا ہو چکا ہے، اور دیہاتیوں میں یہ شعور پیدا ہوچکا ہے کہ ملعون مرزا غلام احمد قادیانی کلمہ اسلام ملک کا غدار ہے، اب اس ہونے والے پروگرام کی نسبت سے احقاقِ حق اور ابطالِ باطل کا ڈنکا بجنا چاہئے، جس کے لئے ایسی جگہوں تک پہونچیں جہاں لوگ نادانی کی وجہ سے احمدی بن چکے ہیں انہیں دعوت اسلام ااور دعوت دین محمدی پیش کریں، کیونکہ باطل حق کی محنت سے ختم نہیں ہوتا بلکہ دب جاتا ہے،
یہودیوں کے قادیانیوں سے مستقل موجودہ فرقہ پرست تنظیموں سے معاہدے ہوئے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف تم کھل کر کام کرو، یہی وجہ ہے کہ غامدی اور دیگر مماثل فتنے پوری دنیا میں ابھر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نمونۂ اسلاف حضرت مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی صاحب مدظلہ صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد نے کیا اور زور دیتے کہا کہ کام ابھی بہت کچھ باقی ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیگر مسلک و مذہب کے بجائے فقط قادیانی ہی کو کیوں حساس سمجھا جاتا ہے اور ان کے علاوہ پر محنتیں نہیں ہورہی ہیں اس لیے کہ یہ قادیانی اسلام کا لیبل لگا کر گمراہی پھیلاتے ہیں جبکہ یہ اول درجہ کے کافر زندیق ہیں، یہ اپنی بدعقیدگی کی وجہ سے اپنے آپ کو مسلمان کہہ رہے ہیں،
علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے کہا کہ یہ قادیانی اسلام کے بھی غدار ہیں اور ملک کے بھی، حضرت علی میاں ندوی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ چودہ سو سال میں اب تک اس سے خطرناک اور غلیظ فتنہ نہیں آیا، مسلمانوں کو سب سے بڑا سرمایہ وہ عشق رسول، اتباع رسول عظمت رسول ہے، مسلمانوں کے دلوں سے ان سب کو نکالنا یہ ان کا مشن ہے، نیز اسلام کا غدار ملک کا غدار انگریزوں کا ایجنٹ باغی قادیانی کی محبت دل میں بٹھانا ان کا ہدف ہے، ایک مسلمان کے لئے یہ کیسے ممکن ہے یہ بالکل محال ہے،
اکابر علماء ہند نے قادیانیت کا تعاقب کرکے اپنی زندگیاں قربان کی ہیں، علامہ انور کشمیری رحمۃ اللہ علیہ جن کے متعلق علامہ اقبال نے کہا کہ گذشتہ 500 صدیوں میں ایسا محقق پیدا نہیں ہوا، اس حساس موضوع پر علامہ کشمیری نے کہا قادیانی فتنے کا مقابلہ کرو اور اس کے تعاقب کے لیے کمربستہ ہو جاؤ، اس سے براہ راست ذاتِ رسول اللہﷺ کی حفاظت ہوتی ہے، علامہ کشمیری نے کہا کہ جو بھی عقیدۂ ختم نبوت کے لیے ایک گھنٹہ بھی کام کرنے گا، مجھے امید ہے کہ اس سے آپﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی، علامہ کو 6 ماہ تک نہیں آئی کیونکہ اس کے غلبہ سے دین ختم ہوگا،
عمر پالن پوریؒ نے فرمایا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کام کرنا توجہات نبیﷺ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، آخیر میں قادیانیوں سے اپیل کی کہ احمدی سے محمدی بن جائیں، مفتی عرفان زمزم قاسمی نے کہا کہ محنتوں کے ساتھ ساتھ دعاؤں کا بھی اہتمام کریں، نیز اس موقع پر حافظ انتظار صاحب امام وخطیب مسجد بلال ودیانگر نے کہا کہ آپ آخری نبی ہیں یہ نبوت کا سلسلہ آدم سے شروع ہوا اور حضورﷺ پر ختم ہوا، یہ عقیدۂ ختم نبوت جس پر ہمارا کامل ایمان ہے، آپ وجہ تخلیق کائنات ہیں، ہماری نسبت بہت اونچی ہے کیونکہ یہ رسولﷺ سے جڑتی ہے، یہ جلسہ اور ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ذمہ داریاں لینا اس کو انجام دینا سنت صحابہ ہے کیونکہ حضورﷺ خود صحابہ کو یہ ذمہ داریاں دیتے تھے اور صحابہ ذمہ داریاں سنبھال کر اسے نبھایا ہے، لہذا دلجمعی اور عظمت کے ساتھ ان امور میں حصہ لیں اور نبھائیں،
حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس نے کہا کہ کوئی بھی ذمہ دارای چھوٹی اور بڑی نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کام کے اونچے ہونے کی وجہ سے صرف پختہ نیت کرتے ہوئے اللہ سے نصرت مانگیں انشاء اللہ نصرت آئے گی، ایک جلسہ کے لئے ان سارے امور کی تقسیم یہ انتطامات میں سہولت اور آسانی کے لئے ہوتے ہیں کہ درست نظام سے پروگرام کامیاب ہوتا ہے۔ اس موقع پر مفتی عمران خان قاسمی، موجود تھے حافظ مقیم منیری کی قرات کلام سے پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا،
مفتی خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس نے کاماریڈی میں یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ہونے والے جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ میں ملک کے ممتاز ومایہ ناز بزرگ علماء کرام بالخصوص حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا نمونہء اسلاف حضرت علامہ مولانا سلمان بجنوری صاحب دامت برکاتہم استاد حدیث دارلعلوم دیوبند، عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب، صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا، وسرپرست مجلس ہذا، مجاہد ملت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی صدر مجلس ہذا، مقررشیریں بیاں حضرت مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی صاحب مدظلہم، وبلبلِ ہند محترم مفتی طارق جمیل صاحب قاسمی قنوج، عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن حافظ عبدالہادی صاحب حیدرآباد تشریف لا رہے ہیں؛
عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی اور گزارش کی کہ اس اجلاس میں ضرور اپنا ماسک پہن کر تشریف لائیں؛ مفتی ریحان قاسمی، مولانا شیخ احمد مظاہری، حافظ عبدالواجد علی حلیمی، ودیگر علماء حفاظ ذمہ داران وکارکنان مجلس و نوجوانان کاماریڈی نے جلسہ کے انتظامات کے سلسلے میں مشورہ دیا اور ذمہ داری قبول کی،
