علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گزٹ میں اُردو سیکشن کو نظر اندازکرنے کی شکایت

تازہ خبر قومی

سرسید احمد خان زیادہ وزیر اعظم مودی کی تصاویرڈالی کر بانی یونیورسٹی کی توہین
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر حکومت کے تلوے چاٹنے کا الزام۔طلباء کا احتجاج
علی گڑھ : 9؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے سال 2020 میں اپنے 100 سال مکمل کیے ہیں اور اس سال کو صد سالہ تقاریب کے طور پر منایا گیا تھا۔اس تقاریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ اس وقت کے وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا تھا

صد سالہ تقاریب کے موقع جاری ہونے والے یونیورسٹی گزٹ میں اُردو سیکشن کو مبینہ طورنظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ گزٹ میں یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان زیادہ وزیر اعظم مودی کی تصاویرڈالی گئیں ہیں جس کے بعد اس معاملہ کو لیکر یونیورسٹی کے طلباء تقریباً ایک ہفتہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔

 

طلبا کا کہنا ہے کہ گزٹ میں نریندر مودی کی تصویر شائع کر کے یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی توہین کی جا رہی ہے
واضح رہے کہ صد سالہ تقریب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ اُس وقت کے وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا تھا

طلباء نے اعتراض جتایا ہے کہ یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان کی صرف 3 تصاویرلگائی گئی ہیں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی 7 تصاویر کیوں یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی توہین کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء کا الزام ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے ذاتی مفادات حاصلہ کی خاطر ایسے کام کر رہی ہے۔ طلبہ نے اس گزٹ کو تعلیمی کی بجائے اشتہاری قرار دیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق نائب صدر حمزہ سفیان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ گزٹ انہیں یونیورسٹی کا کم اور سرکاری گزٹ زیادہ لگ رہا ہے۔ طلبہ یونین کے سابق نائب صدر حمزہ سفیان نے کہا کہ یونیورسٹی نے تعمیری کام میں تعاون کرنے والوں کو گزٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزٹ میں سرسید احمد خان سے زیادہ وزیراعظم کی تصویر نہیں لگنی چاہیے تھیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر یہ سب کر کے حکومت کے تلوے چاٹ رہے ہیں!

طلبہ یونین کے سکریٹری رہ چکے حذیفہ نے کہا ہےکہ یونیورسٹی کی تعمیر میں اپنا حصہ لینےوالوں کو نظر انداز کردیا گیا بہت ہی شرم کی بات ہے کہ یونیورسٹی کے صد سالہ جشن کے گزٹ کو بی جے پی کا ترجمان بنا دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے پی آر او پروفیسر شفیع قدوائی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات پر جو خصوصی گزٹ جاری کیا گیا ہے اس میں پی ایم مودی کی تصاویر اس لئے ہیں کیونکہ انہوں نے صد سالہ تقریب میں آن لائن طریقہ سے شرکت کی تھی۔ گزٹ میں دیگر مہمانوں کی یادگار تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پروفیسر شفیع قدوائی نے کہا ہے کہ خصوصی گزٹ میں ملک اور دنیا کے دانشوروں کے مضامین کے ساتھ ان کی تصاویر بھی موجود ہیں۔