ڈاکٹر کے۔ سویتا رانی کی حسن خدمات

تازہ خبر تلنگانہ

مانووتہ پبلک سیواکی جانب سے تہنیت
نظام آباد:9؍ا گسٹ
(زین نیوز)
نسوانی امراض بطور خاص ڈیلیوری کے مسائل سے جہاں ہر عام وخاص انسان مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہورہاہے وہیں ماہانہ علاج ومعالجہ اور جنرل چیک اپ کے لئے اوقات اور مال کا بڑی مقدار میں صرف ہونا ایک عام سی بات بن چکی ہے جو لوگ پریشانی کے عالم میں ہوتے ہیں وہ مجبورا ہر حال میں معاشی بحران کے باوجود انتظام کرکے دواخانوں میں رقم اداکرتے ہیں اور کررہے ہیں

ان کٹھن حالات میں انسانی ہمدردی کی مثال پیش کرتے ہوے   ڈاکٹر کے سویتا رانی وائشنوی ہاسپٹل خلیل واڑی نظام آباد تلنگانہ  نے شہر کے ایک نوفارغ نوجوان عالم دین کی اہلیہ کاانتہای دلچسپی سے مکمل نوماہ کا علاج اور دودن قبل کامیاب ڈیلیوری آپریش بہت ہی کم خرچ میں کرتے ہوے دعاؤں کی مستحق بنیں

واضح رہے کہ محترمہ سویتارانی میڈم نے پہلے مہینہ سے ہی آسانی کے ساتھ تمام ہی درپیش مسائل کو دور کرتے ہوے کل کامیاب آپریشن کیا اور الحمدللہ ماں اور بچوں کی صحت اطمینان بخش ہے جس پراللہ تعالی کا شکر اداکرتے ہوے مزید خوشی کا اظہارکیااور حسن خدمت پر مبارکباد دیتے ہوے مفتی عبدالرافع قاسمی مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی مولانا ابرار قاسمی حافظ عبدالمعز جناب محمد مشتاق نے ہاسپٹل پہونچ کر ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا اور شال پوشی کرتے ہوے مختلف قسم کے گفٹ بطور ہدیہ پیش کیا

اس موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے محترمہ کے سویتا رانی کے شوہر ڈاکٹر وی اکھلیش اور خسر جناب ڈاکٹر دیوی داس کے انتقال پر پرسہ بھی دیتے ہوے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا مانووتہ پبلک سیوا کا مقصد ہی برادران وطن سے کسی بھی اعتبار سے قربت پیداکرکے مسلمانوں کے اخلاق اورتہذیب سے واقف کرانا ہے

اس موقع پر شہر کے دیگر ڈاکٹرس سے اپیل کی کہ وہ دیگر امراض اور بطورخاص ڈیلیوری کیسس کو پوری توجہ کے ساتھ کم سے کم خرچ میں کرنے کو یقینی بناے