غیر قانونی ریت اور مٹی کی منتقلی پر سخت کاروائی کا انتباہ۔ضلع کلکٹر

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال :19؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کاشت کیلئے استعمال کی جانے والی ٹریکٹروں کے ذریعہ ریت اور مٹی کی غیر قاونی طور پر منتقلی پرسخت کاروائی کرنے کی ضلع کلکر جی روی نے عہددیداروں کو ہدایت دی۔

انھوں نے اپنے دفتر سے زوم ویب نار کے ذریعہ ضلع جگتیال سے متعلقہ تحصیلداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کاا نعقاد عمل میں لاکر کہا کہ ریت اور مٹی کی غیر قانونی منتقلی پر سخت نطر رکھی جائے۔کاشت کیلئے استعمال کی جاے والے ٹریکٹروں میں غیر قانونی طور پر ریت اور مٹی کی منتقلی سے متعلق محکمہ پولیس کے ساتھ اجلاس کا انعقادعمل مں لاکر ایسے افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے آئندہ اس اقدام کو نہ انجام دینے کا انتباہ دیا جائے۔

بصورت دیگر بھاری جرمانہ عائد کرکے انکی سواریوں کو بائینڈ اوور کیا جائے۔شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی سے متعلقہ درخواستوں کی مالی سال کے اختتام سے قبل یکسوئی کرنے کی ضلع کلکرب نے تحصیلداروں ہدایت دی۔
دھرنی پورٹل میں دیئے جانے والے نئے آپشن سے مکمل واقفیت حاصل کرتے ہوئے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے اقدامات کریں ۔شناخت کردہ سرکاری اراضی کا تحفظ کیا جائے اور ریکارڈ کے مطابق اوقاف،منادر،سیلنگ اور مقبؤضہ اراضی ، وقف شدہ اراضی ، انعام لینڈ سے متعلقہ تفصیلات کی بھی جانکاری حاصل کی جائے۔مقبوضہ اراضی کی نشاندہی کریں۔

تفویض کردہ سرکاری اراضی ،سیلنگ، وقف کردہ اراضی،ایل پی ایس اراضی کی تفصیلات کی جانکاری اور مقام کا معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔ای- آفس سے متعلقہ فائیلوں کی عاجلانہ تکمیل کی جائے۔

۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے تحصیلداروں سے زیر التؤاء فائیلوں کی تفصیلات کی جانکاری حاصل کی۔ای-آفس مںل تین دنوں سے زائد فائیلوں کو زیر التؤاء نہ رکھا جائے۔
اس موقع پر آر ڈی او جگتیال محترمہ مادھوری، آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار، تحصیلدار اور دفتر ضلع کلکٹر کے سپرینٹنڈنٹ نے شرکت کی۔