فرقہ پرست ذہنیت کے حامل ملازمین کی وجہ سے تلنگانہ فرینڈلی پولیس کی شبیہہ متاثر

بین الریاستی تازہ خبر

مسلم  ڈرائیور پر تشدد کی جمعیۃ علماء مدھول کی جانب سے مذمت۔ کارروائی کا مطالبہ
مدھول۔19مئی
(پریس ریلز)
صدرجمعیۃ علماء مدھول حافظ عبدالقوی ‘ و جنر ل سکریٹری مفتی محمدرئیس الدین قاسمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حیدرآبا د میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈی سی ایم ویان کے مسلم ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی سخت الفا ظ میں مذمت کی میڈیا کوجاری کردہ ایک پریس ریلز میں انھوں نے کہاکہ ڈی سی یم مسلم ڈرائیور سبحان کو تلنگانہ پولس ملازمین کی جانب سے زدوکوب کرنےکے واقعہ کی جمعیۃ علماء مدھول سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے

انھوں نے کہاکہ تلنگانہ پولیس اپنے آپ کو فرینڈلی پولیس کہتے ہوئے نہیں تھکتی لیکن اس کے ملازمین میں مسلمانوں کے تئیں نفرت کاکھلااظہارکرتے ہوئے فرقہ پرستوں کی بولی استعمال کرتے ہوئے مسلم ڈرائیورکو پاکستان چلے جانی والی بات کرتے ہیں
اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ تلنگانہ پولیس کو بدنام کرنے والے فرقہ پرست ذہنیت کے ملازمین تلنگانہ پولیس میں موجود ہیں جو پولیس کاموجود رویہ فرقہ پرستی کو بڑھاوا دےسکتاہے

لہذا جمعیۃ علماء مدھول وزیرداخلہ جناب محمودعلی، تلنگانہ ڈی جی پی مہیندر ریڈی اور سائبرآباد پولس کمشنر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فورا خاطی ملازمین کو معطل کریں اور ایک سرکولرجاری کریں کہ فرقہ پرستوں کی زبان میں بات کرنے والے پولیس والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں