Arrest-N

عادی شرابی مسلم شخص نے 15 ؍ہزار میں بیٹی کو فروخت کردیا۔دو افراد پر مقدمہ درج

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:20؍مئی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع محبوب نگر میں ایک دلسوز واقعہ پیش آیا جہاںایک عادی شرابی مسلم شخص نے اٹھارہ ماہ کی بیٹی کو محض 15؍ہزار میں فروخت کردیا۔

محبوب نگر ٹاون Iراجیشور گوڑ کے مطابق شہر کے ہومان پور سے تعلق رکھنے والے سید رحیم۔نوشین بیگم کو دوبیٹے او ر18 ماہ کی ایک بیٹی ہے اس ماہ کی18 ؍تاریخ کو رحیم نے اپنی بیوی کو یہ باو ر کرایا کہ بیٹی زیبا کو بکسٹ ڈلاکر لائے گا کچھ دیر واپس نہ آنے پر اس نے اپنے شہر کو فون کیالیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
شام جب رحیم واپس گھر آیا۔ بیٹی کےمتعلق جب اسے سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئ تو اس نے بتایاکہ بیٹی کو حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سید حفیظ نامی شخص کو محض 15  ؍ہزار میں فروخت کردیا۔

 

یہ بھی پڑھیں : فرقہ پرست ذہنیت کے حامل ملازمین کی وجہ سے تلنگانہ فرینڈلی پولیس کی شبیہہ متاثر

جس کے بعد نوشین نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ محبوب نگر پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر میدان میں اتارا اور اندرون 24؍گھنٹے حیدرآباد میں معصوم کا پتہ چلالیا او ر لڑکی کو سید حفیظ سے برآمد کرتے ہوئے محبوب نگرسی ڈی ڈبلیو سی کے عہدیداروں کے حوالہ کردیا

سرکل انسپکٹر راجیشور گوڑ نے بتایاکہ بیٹی کو فروخت کرنے والے عادی شراب سید رحیم اور لڑ کی کو خریدنے والے حیدرآبادسے تعلق رکھنے والے سید حفیظ کو حراست میں لیا گیا ہے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں