جگتیال:4؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کلکٹرضلع جگتیال جی روی نے جینا موضع کے سرپنچ، ڈپٹی سرپنچ اور پنچایت سکریٹی کو خدمات سے معطل کردیا جن پر بالترتیب فنڈس کے تصرف وتغلب اور فرائض کی انجا دہی میں لاپرواہی کا الزام ہے۔
تفصیلات کے بموجب جگتیال ضلع کے دھرم پوری منڈل کے جینا موضع کےگرام پنچایت کے سرپنچ‘ پربھاکر راؤ‘ڈپٹی سرپنچ مہیش اور پنچایت سکریٹری پاشاہ کے خلاف سرکاری فنڈس کے تصرف وتغلب اور فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی کی شکایتیں ملنے پر ضلع کلکٹر نے انھیں عہدوں سے معطل کردیا۔اس سلسلہ میں باضابطہ احکامات کی اجرائی عمل میں لائی گئ۔
واضح رہے کہ گرام سرپنچ‘ پربھاکر راؤ‘ نائب سرپنچ مہیش اور پنچایت سکریٹری پاشاہ او ر دیگر وارڈگرا م وارڈ ممبرس پر فنڈس میں دھاندلیوں او رفرائض کی انجام دہی کی شکاتیوں پر ضلع کلکٹر نے ڈیوپژنل پنچایت کو تحقیقات کا حکم دیا تھا
ڈیوپژنل پنچایت آفیسر کی جانب سے تحقیقا ت کے بعد نوٹس وجہ نمائی جاری کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو رپورٹ پیش کی تھی ۔
مقررہ تاریخ کے اندر ئی افراد نوٹس وجہ نمائی کا جواب دینے سے قاصر رہے جس کی بنا ء پر ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے ان افراد کے اپنے عہدوں سے عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے احکامات کی اجرائی عمل میں لائی ہے