اڈہاک کمیٹی جمعیۃ علماء نظام آباد کی نگرانی میں مولاناخالد بیگ قاسمی باتفاق آراء رنجل منڈل کے صدرمنتخب

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد:4؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
مولانا سید سمیع اللہ العا لی کی اطلاع کے مطابق پورے ملک میں ممبرسازی کے اختتام کے بعد تمام ہی منڈلوں اضلاع اورریاستی سطح پر انتخابات عمل میں لاے جارہے ہیں چنانچہ آج اڈہاک کمیٹی نے بتاریخ 4/مارچ 2021 بروز جمعرات رنجل منڈل کا دورہ

کرتے ہوے مقامی علماء حفاظ اور ائمہ مساجد وذمہ داران منڈل کی موجودگی میں دستورکے مطابق انتخابات کراے گےء
جس میں سب لوگوں نے مولانا مرزا خالد بیگ قاسمی صاحب کو صدارت کے لےء منتخب کیاجنرل سکریٹری کے لےءحافظ مرزا افضل بیگ صاحب جوائنٹ سکریٹری مفتی سلیمان بیگ خازن کے لےء مفتی عبدالرؤوف قاسمی اور حافظ خورشید کانام منتخب کیا گیا

تمام ہی اڈہاک کمیٹی کے ذمہ داران مولانا سید سمیع اللہ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی مولانااسماعیل عارفی حافظ عبدالمعز محمدافضل الدین نے اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوے نئے عزم وحوصلہ کے ساتھ کام کرنے کی تمنائیں ظاہرکیں